گھر صاف رکھنے کی دس سادہ مگر مؤثر تجاویز

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify غرفة المعيشة
Loading admin actions …

ہر کوئی گھر کو صاف ستھرا، منظم اور ترتیب وار نہیں رکھ سکتا۔ سمٹا ہوا صاف ستھرا سا گھر سب کو اچھا لگتا ہے مگر یہ کام ہر کوئی کرنا پسند نہیں کرتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ پھیلاوہ بھی بڑھتا جاتا ہے اور ہم اسے سمیٹنا کسی اور وقت پر ڈال دیتے ہیں۔ اس سے بے ترتیبی ختم ہونے کے بجاۓ بڑھتی جاتی ہے۔                                                                               آج آپ مجھے اپنی مدد کرنے دیں۔ میں آپ کو کچھ تجاویز دینا چاہتی ہوں جس کی مدد سے آپ گھر میں بے ترتیبی سے بچ سکتے ہیں۔ بس آپ کا تھوڑا سا وقت اور توجہ درکار ہے۔

1- پکانے کے ساتھ ہی صاف کریں

صاف ستھرے باورچی خانے کا راز یہ ہے کہ آپ پکانے کے ساتھ ہی ادھر کی صفائی بھی کر لیں۔ جب تک دال گل رہی ہے تب تک تھوڑے برتن دھو لیں۔ کاموں کو بلا وجہ نہ ٹالیں کیوں کہ کھانا پکانے کے درمیان آپ انہیں مکمل کر سکتے ہیں۔

2- کمرے کی ترتیب کا خیال کریں

homify غرفة المعيشة

رات میں سونے سے پہلے وہ سب چیزیں اپنی جگہ پر رکھ دیں جو دن بھر آپ کمرے میں پھیلاتے رہے ہیں۔ اس کام میں زیادہ سے زیادہ آپ کو پانچ منٹ لگیں گے لیکن نتیجہ بہت خوش گوار نکلے گا۔

3- اگلے دن کے لیے تیاری رکھیں

Butterfly Palm Tree (Dypsis lutescens) homify حديقة Plants & flowers

یہ نکتہ بھی پچھلی بات کی طرح ہے کہ جب صبح آپ جلدی میں ہوتے ہیں، خود بھی کام پر جانا ہوتا ہے اور بچوں کو بھی سکول بھیجنا ہوتا ہے تو گھر سمیٹنے کا وقت بالکل بھی نہیں ہوتا۔ اس لیے ہر چیز کو رات میں ہی اگلے دن کے لیے تیار کر لیں.

4- ہر کمرے کو جلدی جلدی دیکھ لیں

homify غرفة الاطفال Accessories & decoration

ہر کمرے میں جا کر ایک دفع دیکھ لیں کہ کہیں کوئی چیز پھیلی تو نہیں۔ بلا وجہ کام نہ ٹالیں، اس سے بے ترتیبی بڑھتی جاۓ گی۔ اگر کمروں میں سامان زیادہ ہے تو تصویر میں دکھاۓ گۓ بستر جیسے بستر خرید سکتے ہیں.

جگہ کی کمی کے حل ادھر دیکھیں

5- میز کو صاف رکھنا مت بھولیں

اگر آپ کا دفتر گھر میں ہے تو پھر اپنی میز کو روزانہ رات میں سونے سے پہلے صاف کرنا مت بھولیں کیوں کہ پھیلی ہوئی بے ترتیب میز بہت سے مسئلوں کی وجہ بنتی ہے۔ یہ کام یرنے سے آپ کی زندگی آسان ہو جاۓ گی.

6- اگلے دن کے کپڑے رات کو تیار کر لیں

اپنے اگلے دن کام پر پہننے والے کپڑے رات کو ہی پسند کر کہ تیار کر لیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی صبح آسان ہو جاۓ گی بلکہ آپ کام پر بھی آسانی سے وقت پر جا سکیں گے۔

7- کپڑے ہر جگہ مت پھیلائیں

اپنے کپڑوں کو ہر جگہ مت ڈال دیں۔ یہ ایک بہت آسان بات ہے۔ گندے کپڑے ٹوکری میں رکھ  دیں اور باقی الماری میں۔ آپ کا صوفہ اور باقی فرنیچر آپ کے کپڑوں کے لئے نہیں ہے۔

8- ہمیشہ نوٹ بنائیں

ایک چیز جو ہر کامیاب انسان کی عادت ہوتی ہے وہ ہے نوٹ بنانا۔ جس چیز کی بھی آپ کو ضرورت ہے اسے ایک پرچے پر لکھ لیں اور اگلے دن کام پر جانے سے پہلے اسے ایک نظر دیکھ لیں.

9- کپڑوں کی الماری کو بہتر ترتیب دینا

homify غرفة الملابس

ابنی درازوں اور الماریوں کو زیادہ عرصے صاف رکھنے کا راز نہیں بہتر ترتیب دینا ہے۔ اپنے کپڑوں کو اس جگہ سے دور رکھنے سے آپ ہی کا گھر پھیلے گا

10- ٹیکنالوجی اور اپنے کام کو خوابگاہ سے دور رکھیں

اگر آپ اپنے برقی آلات اور دفتر کے کاموں کو بھی اپنی خوابگاہ میں لے آئیں گے تو اس سے آپ کی نیند پر اثر پڑے گا۔ آرام دہ اور پر سکون نیند کے لیے ہر قسم کی پریشانی سے ذہن دور ہونا چاہیے۔ اس طرح آپ اگلے دن تازہ دم اٹھیں گے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا