گرمیوں کا لطف اٹھانے کے لیے بنائے گئے لکڑی کے ۲۵ سائبان

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify حديقة
Loading admin actions …

جیسا کہ ہم پہلے بھی کافی بار کہہ چکے ہیں، باغ، صحن یا گھر کی کوئی بھی بیرونی جگہ جہاں آپ تازہ ہوا لے سکیں، آپ کو پریشانیاں بھول کر قدرت کے ساتھ کچھ وقت گزرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور آپ کے گھر میں ایسی جگہ ہونا خوشی اور قسمت کی بات ہے۔ 

آج کی آئیڈیا بُک سائبانوں کے لیے وقف کی گئی ہے۔ یہ ڈھانچے افقی بانسوں یا ستونوں کی مدد سے بنائے جاتے ہیں، جنہیں اوپر لگاے گئے تختوں سے سہارا دیا جاتا ہے۔ دونوں کناروں کو جوڑ کر ایک جالی بنائی جاتی ہے جس کے اندر زیادہ تر بیلیں لگائی جاتی ہیں۔ مگر یہ اتنا ضروری نہیں ہے۔ یہ سائبان اکیلے بھی ہوتے ہیں اور کسی عمارت سے جڑے بھی ہو سکتے ہیں اور یہ باہر کے ماحول میں سایہ اور چھت فراہم کرتے ہیں۔ 

ہمارے پاس ۲۵ ایسے ڈیزائن ہیں جنہیں آپ نقل کر سکتے ہیں۔ امید کرتے ہیں آپ اپنی پسند ڈھونڈ لیں گے۔

شفاف دیواروں کے ساتھ

homify حديقة Greenhouses & pavilions

ایسی جگہوں پر جہاں ہوا اور بارش عام ہو، ایسے شیشوں والے سائبان کو باقی سب پر ترجیح دی جائے گی۔ ایک سردیوں میں پھلنے پھولنے والے پودوں کے باغ کی طرح۔

اپنے ستاروں کے ساتھ

homify حديقة Greenhouses & pavilions

خواب دیکھنے کے لیے ایک خوابناک جگہ۔ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ بیٹھ کر مووی دیکھنے یا دوستوں کے ساتھ مل کر رات گزرنے کی جگہ۔ لکڑی کا ایک حَسِین ڈھانچہ جس میں ستاروں سے ملتی جُلتی ڈھیروں روشنیاں ہیں اور سرد راتوں کے لیے ایک گرم آتش دان ہے۔

سادہ

homify حديقة Greenhouses & pavilions

نفیس اور سادہ ڈیزائن جسے ایسے لکڑی کے شہتییروں سے بنایا گیا ہے جو ایک ہی وقت میں مضبوط بھی ہے اور نرم بھی۔

ایشیاء سے

homify حديقة Greenhouses & pavilions

ایک ایسا باغ جسے جنوبی ایشیاء کے جادوئی جنگلات یا دور دراز جگہوں جیسا بنا دیا گیا۔ ایک ایسا سائبان جس کی چھت روایتی ایشین عمارتوں جیسی ہے۔

دیہی اور گھریلو

homify حديقة Greenhouses & pavilions

ایک دیہی اندازِ کا مضبوط سائبان جہاں كھانا بنایا جا سکتا ہے اور دوستوں یا فیملی سے ملا جا سکتا ہے۔ پرسکون اور سادہ جسے نفاست سے لگی اینٹیں چار چاند لگاتی ہیں۔

تالاب کے نزدیک

homify حديقة خشب Wood effect Greenhouses & pavilions

تالاب کے پاس ایک سایہ کرنے والا سائبان گرمیوں کے لیے اور دھوپ والے دنوں کے لیے بہترین ہے۔ اِس تصویر جیسا ایک خوبصورت لکڑی کا ڈھانچہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔

دیہی پودوں کے ساتھ

ایک چھوٹا سا دیہی اندازِ کا سائبان جسے لکڑی کے بانسوں اور پودوں سے بنایا گیا ہو، آپ کو گرم دنوں میں بیٹھ کر كھانا کھانے کے لیے ایک محفوظ جگہ مہیا کرے گا۔

سیدھی لکیریں اور جدید

جدت کی ایک مثال یہ ہے جہاں گھر سے باہر کی جگہ پر ایک سادہ، نفیس، سیدھی لکیروں والا سائبان لگایا گیا ہے۔ لکڑی کے شہتییروں سے چھن کر آتی روشنی ایک پرسکون اور آرام دہ ماحول بناتی ہے۔

چوکور ڈیزائن

homify بلكونة أو شرفة

لکڑی کی مدد سے لاتعداد ڈیزائن بنائے جا سکتے ہیں اور ان میں سے ایک یہ پتلی لکڑیوں اور ہلکی روشنی سے بنا سائبان ہے۔

پھول پودوں کے ساتھ

سائبانوں کی ایک خاص بات یہ ہے کے ان میں پودوں، پھولوں، بیلوں اور لٹکنے والے گملوں کی ایک بڑی تعداد رکھ کر ایک تازہ اور قدرتی ماحول بنایا جا سکتا ہے۔

جاپانی اندازِ

اِس ڈیزائن میں راستے اور سائبان دونوں کو ایک ہی رنگ سے بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ مراقبہ کرنے کے لیے بنائی گئی جگہ معلوم ہوتی ہے جہاں آپ سکون سے تنہائی میں کچھ وقت گزر سکتے ہیں۔

دیہی اندازِ

بہت سے پودوں کی مدد سے سائبان کو ایک سبز چھت عطا کرنا اور اِس کے ستونوں پر بیلیں لگانا ایک ایسی تجویز ہے جس کا نتیجہ ہر حالت میں پرکشش اور دلکش ہو گا۔ یہ چھوٹی جگہوں کے لیے بہترین ہے کیوں کہ آپ باغ کی ایک دیوار کو چھت لگانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور پھر اِس کے نیچے فرنیچر رکھ سکتے ہیں۔

جھولے کے ساتھ

ایک خوبصورت سائبان کے نیچے موجود جھولا ہلکی ہلکی حرکت کے ساتھ سکون و اطمینان حاصل کرنا کا بہترین ذریعہ ہے۔

چھت اور دیوار

ایک ایسا سائبان جس کی ایک دیوار بھی ہو آپ کو باہری دنیا حفاظت دیتا ہے اور آپ کی جگہ کو ذاتی بناتا ہے۔

آسائش بھری سادگی

سادگی نفاست کو جنم دیتی ہے اور اس کی ایک مثال یہ ہے۔ برآمدے میں بنا ایک لکڑی کا سائبان جو نمائشی تو نہیں مگر حَسِین ضرور ہے۔

آرام کرنے کی جگہ

homify حديقة

ایک ایسا سائبان جسے بنایا ہی آرام کرنے کے لیے گیا ہے اِس میں سفید تکیے رکھے گئے ہیں اور اِس کے گرد نرم سفید پردے ہیں جو ہلکی ہوا میں اڑتے معلوم ہوتے ہیں۔ آپ اِس سے کبھی باہر نکلنا نہیں چاہیں گے۔ موم بتیوں والی لالٹینیں اور باہر رکھا چھوٹا سا آتش دان ایک رومانوی شام کا وعدہ کرتے ہیں۔

واضح اور روشن

homify حديقة

واضح قدرتی مواد سے بنا جس کے ستون تھوڑی سی مختلف دیہی لکڑی سے بنے ہیں۔ ایک خوش نما جگہ جہاں موحود لطیف آسمانی پردے آپ کو شہری زندگی کے مسائل بھلا دیں گے۔

منفرد اور نفیس

ایک نہایت نفیس اور ممتاز بیرونی جگہ جہاں لکڑی سے بنا سائبان چمکدار ہے اور روشنیاں اسے فرش سے الگ کرتی ہیں۔ چھت لکڑی اور شفاف پولی کاربونیٹ سے مل کر بنی ہے جو قدرتی روشنی اندر لاتا ہے۔

دہری تہوں کے ساتھ

homify حديقة

اِس مثال میں بھی لکڑی کے ساتھ پولی کاربونیٹ کا استعمال کیا گیا ہے تا کہ بارش گھر سے باہر بتائی جانے والی دوپہروں یا راتوں کو تباہ نہ کر دے۔

بچوں کے لیے بنایا گیا باغ

بچوں کے ساتھ گھر کے باہر مزہ لینے کی ایک جگہ۔ ایک ایسا سائبان جس میں کافی جگہیں کھلی ہیں جہاں بیلن آپس میں جڑ کر اسے سجاتی ہیں۔

لچکدار

یہ سائبان ایک بہترین تجویز ہے، جسے سال کے کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اِس کا مرکزی ڈھانچہ لکڑی سے بنایا گیا ہے اور اِس کی چھت کی فعالیت پردوں سے ملتی جُلتی ہے، یعنی کہ آپ اِس کو آگے پیچھے کر کے اپنی مرضی کا سایہ حاصل کر سکتے ہیں۔

لہروں کے ساتھ

لکڑی کی لچک کا ایک اور بڑا فائدہ ہے، اور آپ بس کچھ مختلف اندازِ میں سوچ کر بے انتہا خوبصورت ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔ جیسا کہ یہ منفرد لہروں والا ڈیزائن ہے۔

بانسوں کے ساتھ آرام کرنا

Ibiza Style, Kabaz Kabaz حديقة

ایک پرسکون اور آرام دہ سائبان جہاں لکڑی کا رنگ اِس کے نیچے رکھے صوفے پر پرے نیلے تکیوں کے ساتھ دلکشی سے مل جاتا ہے۔ خوبصورت لیمپ اِس سارے ڈیزائن کو مزید خوش نما بنا دیتے ہیں۔

سیاہ رنگ کی دلکشی

اِس کی سجاوٹ میں استعمال کیے گئے رنگوں کا چناؤ خاصا مختلف ہے۔ گہرے رنگ کی لکڑی ایک پر آسائش اور پر اسرار ماحول بناتی ہے۔ شفاف کالے پردے اِس سائبان کو حَسِین بناتے ہیں اور راز کا سا سماں پیدا کرتے ہیں۔

رستے پر

homify حديقة خيزران Green

ایک خوبصورت اور بے ترتیب اندازِ میں بنائے گئے سائبان سے ڈھکا گیا راہ گزر کا کچھ حصہ روش کو مزید حَسِین بنا دیتا ہے۔

اپنے باغ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے دیکھئے: باغ میں پتھر کے استعمال کے لیے جدید تجاویز۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا