با ترتیب باورچی خانے کے لیے مختلف خیالات

Hamna – Homify Hamna – Homify
Mutfak Dolabı, Erim Mobilya Erim Mobilya مطبخ خشب متين Multicolored
Loading admin actions …

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آپ اپنے باورچی خانے کو کس طرح مزید فعال اور با ترتیب بنا سکتے ہیں؟ خوش قسمتی سے ہم اس موضوع پر سوچ بچار کر چکے ہیں اور اس کے لیے با صلاحیت ماہرین کے چھوٹے چھوٹے مشوروں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ وہ کس طرح اپنے کلائنٹ کے مسئلوں کے حل کے لیے کیا کیا لگاتے ہیں۔

یہ سب مشورے آج کل کے جدید تقاضوں کے مطابق ہیں اور آپ کے باورچی خانے کو مزید فعال بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

اگر آپ بھی اپنے باورچی خانے سے پریشان ہیں تو ہو سکتا ہے کہ نیچے آپ کا جواب موجود ہو۔

1- اپنے باورچی خانے کے مطابق فرنیچر بنوائیں۔

ہر باورچی خانہ سائز اور شکل کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے آپ کیسے یہ سوچ سکتے ہیں کہ ایک ہی طرح کے عام کیبنٹ ہر باورچی خانے میں بالکل درست لگیں گے۔

اگر  آپ جگہ کا بہترین استعمال چاہتے ہیں تو آپ کسی بڑھئی (carpenter)  کو اس کام کے لیے بلائیں۔ وہ آپ کے باورچی خانے کے ناپ کے مطابق سارا فرنیچر تیار کر دے گا۔ بے شک یہ تھوڑا مہنگا ہے مگر دیر پا ثابت ہو گا۔

2- چھپے ہوۓ اضافی خانے

ذخیرے کے اندر ذخیرہ کرنا ہمیشہ ایک بہترین عمل ہوتا ہے جس سے آپ اپنے باورچی خانے کو مزید کارآمد بنا سکتے ہیں۔

آج کل کیبنٹ کے اندر باہر نکلنے والی درازیں بنائی جاتی ہیں جس سے ذخیرہ کرنے کی جگہ میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے اور چیزوں کا بار بار گم ہونا بھی کم ہو جاتا ہے۔

3- رنگوں کے استعمال سے چیزوں کی جگہ کا تعین کریں۔

ہمیں یہ خوبصورت باورچی خانہ بہت پسند آ رہا ہے۔ خاص طور پر درمیان میں موجود کاوئنٹر لیکن ایک اور بات بھی اس باورچی خانے کی شان بڑھا رہی ہے، وہ ہے رنگوں کے استعمال سے کون سی چیز کہاں رکھی گئی ہے کا تعین۔ اس طرح سے بہت سا وقت جو چیزیں ڈھونڈنے میں ضائع ہو جاتا ہے وہ بچ سکتا ہے۔

4- اپنی ترکیب والی کتابوں کی جگہ بنائیں۔

اگر آپ کو باورچی خانے میں تجربے کرنا پسند ہیں اور آپ زیادہ تر کسی نہ ترکیب والی کتاب کو دیکھ رہی ہوتی ہیں تو پھر آپ کو انہیں اپنے قریب رکھنا چاہیے۔

ایک جڑا ہوا کتابوں کا خانہ بہترین خیال ہے۔ اس سے کتابوں کا پہاڑ بننے سے بچ جاۓ گا۔

5- تعمیر شدہ کیبنٹ کا استعمال کریں۔

اگر آپ کا باورچی خانہ چھوٹا ہے مگر آپ اس کے اندر ذخیرہ کرنے کی جگہ بڑھانا چاہتے ہیں تو تعمیر شدہ کیبنٹ استعمال کریں۔ سفید رنگ سے کشادگی کا احساس بھی ہو گا اور باورچی خانہ جدید اور منظم بھی لگے گا۔

6- کونوں سے فائدہ اٹھائیں۔

homify مطبخ

اگر آپ باورچی خانے کے کونوں پر توجہ نہیں دیتے تو یہ حرکت کرنا چھوڑ دیں۔                   

سنک کو کونے میں بنانے سے کھانا بنانے کے لیے زیادہ جگہ مل سکتی ہے اور باورچی خانے میں کشادگی کا احساس ملتا ہے۔

7- کھانے کے کمرے میں ذخیرہ کریں

اگر آپ کا باورچی خانہ کھانے کے کمرے سے جڑا ہوا ہے تو آپ مختلف اشیاء ادھر بھی ذخیرہ کر سکتے ہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ لمبے دیوار سے جڑے شیلف استعمال کریں یا پھر لکڑی کے شیلف جو آپ کی میز سے ملتے ہوں۔ اس سے آپ کا باورچی خانہ اور بھی منظم ہو جاۓ گا۔

8- درازوں میں ڈبوں کا استعمال کریں

اگر آپ کے کیبنٹ کے اندر دراز موجود ہے تو پھر تو مزہ ہی آ جاۓ۔ لیکن ایک مسئلہ ہے۔ بار بار اندر باہر کرنے سے چیزیں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں اور ٹوٹ بھی سکتی ہیں تو کیوں نہ اس کے کندر ڈبوں کا اضافہ کیا جاۓ۔ اس سے کارکردگی میں مزید بہتری آ سکتی ہے اور آپ کو اشیاء کی تلاش میں مشکل کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

9- چھت تک ذخیرہ کریں

یہ ایک بات ہے کہ کچن کے معیار کے مطابق کیبنٹ کو چھت سے کافی نیچے ہونا چاہیے۔ سوچیں اگر آپ اسے چھت تک بنائیں گے تو آپ کو کتنی زیادہ اضافی جگہ مل جاۓ گی اور دیکھنے میں بھی یہ بہت خوبصورت لگے گا۔ اگر آپ کو کیبنٹ پسند نہیں تو پھر آپ اس کی جگہ شیلف بھی بنا سکتے ہیں۔

10- شیشے کا استعمال کریں

اگر آپ اپنے باورچی خانے کو منظم بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے چیزوں کو مشکل کرنے کے بجاۓ آسان کریں۔ کیبنٹ  کے دروازے کے لیے شیشے کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کو اندر کی چیزیں بھی با آسانی نظر آئیں گی اور آپ اپنے خوبصورت اور قیمتی برتنوں کو بھی سب کو دکھا سکتے ہیں۔

باورچی خانے میں تبدیلیوں کے لیے اس آئیڈیا بک کو آپ بھی دیکھیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا