24 ایسے روایتی کچن جن کی خواھش کی جائے

Shenilashahzad Shenilashahzad
Klassisches Landhaus mit Stil und Charme, Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH مطبخ
Loading admin actions …

کچھ چیزیں بہت پرسکون اور پرکشش ھوتی ھیں جیسے کہ ایک روایتی کچن۔ ھم سب ان حسیناؤں کو جانتے ھیں ــــــ روایتی انداز کے کچن جو گویا کسی کنٹری سٹائل میگزین سے نکلے ھوں۔ اس قسم کے کچن میں پیچیدہ جزیات،قدیم طرز کی جزیات اور سجاوٹی پٹیاں انکو ھر زمانے میں جانا پہچانا اور پسندیدہ بنادیتی ھیں۔ پیشہ ورانہ کام اور خوشنما بنانے کی خواھش اس قسم کے کچن کی اصل ھوتی ھے۔

آج ھم ان روایتی اور رواجی کچن کی دنیا میں کھوج لگاتے ھیں، جن میں یہ چار آنکھوں کو خیرہ کرنے والے ڈیزائن جوجرمن ڈیزائنر Beinder Schreinerei & Wohndesign GMBH. کے ھیں۔یہ کچنز خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ ساتھ باریک جزیات ،متاثر کن فیچرز اور کچن کی سرگرمیوں کے لئے وافر جگہ لئے ھوئے ھے۔ھمیں اس میں کوئ شک نہیں ھے کہ ھماری طرح روایتی کچن کے سمندر میں ڈبکی لگانے کو آپ بھی ضرور پسند کریں گے۔ تو چلئے پرآسائش کچنز کی سلطنت میں ھمارے ساتھ سفر طے کیجیئے اور متاثر ھونے کے لئے تیار ھو جائیے۔

1۔ روشن اور چمکدار

سب سے پہلے ھمارے پاس یہ روایتی سفید کچن ھے جو قدرتی اور مکمل رنگوں سے بھرا ھوا ھے۔ کیا یہ دیکھنے میں عالیشان نہیں ھے؟ قدیم طرز کی سفید فرشی ٹائلوں سے لے کر سفیدی ھوئے لکڑی کے فرنیچر اور سفید چھت تک، یہ کچن سٹائل کا اعلٰی نمونہ ھے۔ باریک جزیات سے بھرا یہ ایک مکمل روایتی کچن کا منظر پیش کر رھا ھے۔ 

کچن کی عمدگی  کا اندازہ آپ ان تصویروں پر نظر ڈال کر کرسکتے ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سٹور کرنے کی وافر جگہ

مرضی کے مطابق رینج

اعلٰی درجے کے چھوٹے کیبنٹس

ناشتے کا زبردست کونا

عالیشان کھانے کا کمرہ

2۔ حویلی نما تخلیق

اسی ڈیزائنر سے اگلا کچن ایک اور اعلٰی درجہ کی مثال ھے، مگر اس دفعہ منظر کچھ حویلی نما ھے۔ پوری جگہ کو بیج اور بھورے رنگ سے سنوارا گیا ھے تا کہ مہمان نوازی اور سکون و اطمینان کا احساس ھو۔اسی کے ساتھ ساتھ کچھ  خصوصیات روایتی اور قدیم کچن کی یادگاریں ھیں۔

قطع نظر اس بات کے کہ یہ ایک یادگار تخلیق ھے، کچھ چیزوں اور ڈیزائن میں ھم شدید طور پر جدت کو دیکھتے ھیں۔آپ بھی ایک نظر ڈالئے اور دیکھیئے کہ یہ تاثر کس طرح  بنا ھے۔

مناسب رنگ اور نازک پھول

دیسی دلکشی

3۔زیادہ قابل استعمال آپشنز

یہاں ھمارے پاس ایک ایسا آپشن ھے جو نا صرف باریک جزیات اور روایتی تاثر کو قائم رکھتا ھے بلکہ زیادہ قابل استعمال صورت ھے جو چھوٹے گھروں میں بھی استعمال کی جا سکتی ھے۔جیسا کہ آپ  تصویر میں دیکھ سکتے ھیں کہ یہ کچن ایک پتلی سی آؤٹ لیٹ میں بنایا گیا ھے جو چھوٹی جگہوں کے لئے بہترین ھے۔ چاھے درازیں ھوں یا کیبنٹس سٹور کرنے کی جگہ بہت زیادہ ھے ۔ اس کے علاوہ کاؤنٹر اور شیلفز میں کھلی جگہ بھی بہت ھے۔

بیج اور کتھئی

پتھر کے اوپری کاؤنٹر

پتلی گلی کا انداز

آرام پسند کونا

خوش مزاج ناشتے کی بار

4۔اپنی مثال آپ دھات

ھماری لسٹ میں یہ آخری کچن ،کشادہ اور آرام دہ ھے ۔ ایک خاص دھاتی ڈیزائن جو دلوں کی ٹھنڈک کو گرم کرتا ھے۔ اس کچن کی جگہ کو دیکھ کر آپ شرطیہ یہ کہہ سکتے ھیں کہ یہاں آنے والا شخص ایسی جگہ پہنچے گا جہاں اسکی ضرورت پوری ھوتی ھے اور جہاں اسکو دل کی مراد حاصل ھوتی ھے۔ کچن کی کشادہ جگہ اور اسکی دھاتی خصوصیات  ایک خواب کی مانند دکھائ دیتی ھے۔

لکڑی کا بے دریغ استعمال

قدرتی روشنی کے لئے بڑی کھڑکیاں

چھت پر لکڑی کےشہتیر

تفصیلات

اگر آپ اپنے کچن کے لئے روایت اور جدت کا دلکش امتزاج چاھتے ھیں تو ان ڈیزائن میں ایک چننے میں آپ غلط نہیں ھیں۔

اب اگر آپ ان کچن سے متاثر ھیں تو ،ناشتے کی بار ،ان پر نظر دوڑایئے ۔یہ کسی بھی کچن میں آسانی سے سما جاتے ھیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا