دیواروں میں لگے ۱۵ فوارے جو آپ گھر میں خود بنا سکتے ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Bassins, Fontaines et Cascades, SO GARDEN SO GARDEN حديقة
Loading admin actions …

سب پاکستانی جانتے ہیں کہ گھر تعمیر کرتے وقت اس میں ایک باغ بنوانا کس قدر ضروری ہے۔ یہ ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں ہم پرسکون ہو کر تازہ ہوا اور قدرت کی خوبصورتی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اِس طرح ہم روز مرہ سے مسئلوں کو کچھ دیر کے لیے خیر باد کہہ دیتے ہیں۔ 

جہاں ہم گھر کا اندرونی حصہ بناتے وقت بہت سا وقت صرف کرتے ہیں، باغ کے ڈیزائن پر توجہ دینا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ کیوں کہ جب بھی کوئی آپ کے گھر میں داخل ہو تو پہلے تاثر یہ باغ ہی دیتے ہیں اور وہ تاثر دِل موہ لینے والا ہونا چاہیے۔  ب

اغ کا ڈیزائن ایسا ہونا چاہیے جو ماحولیاتی عناصر جیسا کہ پودوں اور درختوں کی مدد سے قدرت کی خوبصورتی کو نکھار دے۔  

فوارہ ایک ایسا منفرد عنصر ہے جو باغ اور پورے گھر میں نفاست کی جھلک لے آتا ہے۔ مگر آج کل دیواروں میں لگے فوارے مقبول ہو رہے ہیں۔ یہ گھر کے اندر، باہر کہیں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں اور گھر کے کسی بھی کمرے میں قدرت کی خوبصورتی لے آتے ہیں۔  

آج ہومی فائی پر ہم ۱۵ دیوار میں لگے فواروں کا جائزہ لینے والے ہیں جو آپ چاہیں تو گھر میں خود بھی بنا سکتے ہیں۔ تو ان پر ایک نظر ڈالیں؟

۱۔ لکڑی کی دیوار

یہ منفرد ڈیزائن دکھاتا ہے کہ دیواروں میں لگاے جانے والے فوارے کتنے دلچسپ ہو سکتے ہیں۔ سنگ مر مر کی بنی یہ دیوار باغ کو گھر کے داخلے سے علیحدہ کرتی ہے اور ایک ایسا خوبصورت ماحول بناتی ہے جو گھر میں قدرت کا سامان لے آئے۔ 

کالی لکڑی کے تختے سفید سنگ مر مر کے ساتھ پرکشش نظر آتے ہیں اور پانی کو نفاست سے نیچے گراتے ہیں۔

۲۔ لوہے کا فوارہ

ارتھ ڈیزائنرز کے پِیشہ وروں کا بنایا گیا یہ چھوٹا سا فوارہ باغ کے کونے میں لگا ہے۔ یہ اِس بات کی مثال ہے کے کس طرح سادگی نفاسات بڑھاتی ہے۔ 

اِس کے نیچے موجود چھوٹے رنگ برنگے پتھر منظر کو مکمل کرتے ہیں۔

۳۔ پتھر کی دیوار اور چھوٹا سا فوارہ

اِس باغ کے ایک کونے میں پتھر کی دیوار کے ساتھ ایک چھوٹا سا فوارہ لگایا گیا ہے۔ پانی ایک چھوٹے سے سیمنٹ سے بنی جوہڑ میں گرتا ہے۔ سادہ سبز پودے پتھر کی دیوار کے ساتھ خوبصورت نظر آتے ہیں اور ایک پرسکون ماحول بناتے ہیں۔

۴۔ تالاب کے ساتھ ایک علیحدہ دیوار

اِس خوبصورت باغ میں بھی ایک پتھر کی دیوار ہے مگر اِس بار یہ تالاب کے اوپر بنائی گئی ہے۔ پانی کسی آبشار کی طرح تالاب میں گرتا ہے اور ایک تازہ دم کر دینے والا ماحول بناتا ہے۔

۵۔ انعکاس کرنے والی پلیٹ کے ساتھ ایک جدید دیوار میں لگا فوارہ

homify حديقة

یہ جدید ڈیزائن سادگی اور نفاست کا مجموعہ ہے۔ یہ منفرد فوارے والی دیوار ایک گول پلیٹ پر مشتمل ہے جو پتھر سے بنے ڈیزائن کے ساتھ جچتی ہے۔

۶۔ لکڑی کے حوض پر بنا فوارہ

دیوار پر بنے ایک منفرد فوارہ بنانے کے لیے یہ ایک اور اچھا انتخاب ہے۔ اسے خود سے کرنا بھی آسان ہے۔ 

یہ چھوٹا سا مستطیل حوض خوبصورت فوارہ کے ساتھ پانی کے فوارے بھی رکھتا ہے جو تِین مختلف سوراخوں سے نکلتے ہیں۔

۷۔ فرش پر موجود چھوٹا سا فوارہ

Valle Real, Arki3d Arki3d حديقة

یہ چھوٹا سا فوارہ باغ کے ایک کونے میں بنایا گیا ہے۔ اپنے چھوٹے حجم کے باوجود یہ باغ میں نمایاں نظر آتا ہے۔ 

یہ کافی آسان ڈیزائن ہے جسے بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

۸۔ کلاسک اندازِ کا دیوار میں لگا خوبصورت فوارہ

یہ کلاسک فوارہ ایک پتھر کی دیوار میں لگایا گیا ہے جہاں پانی اونچائی سے اِس چھوٹے سے دیہی اندازِ کے تالاب میں گرتا ہے۔ 

سبز پودے اور ہرے بھرے درخت اِس بیرونی حصے کو پر سکون بناتے ہیں۔

۹۔ قدرتی آبشار کی طرح

آپ آبشار جیسا دیوار میں لگا فوارہ بنا کر اپنے گھر کی بیرونی جگہ کا حُسْن کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ اِس خوبصورت سیاہ ڈیزائن میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پانی کی دیوار اسے کس قدر دلنشین بناتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کے اِس تالاب میں ایک چھوٹا سا دریا بہہ رہا ہو۔ 

اور کیا آپ کو اِس پانی میں بہتے پتھر بہت پسند نہیں آئے؟یہ اِس سارے منظر کی شان بڑھا دیتے ہیں۔

۱۰۔ سبز پودوں اور پانی کا مجموعہ

جدید اندازِ میں بنایا گیا یہ دیوار میں لگے فوارے کا ایک انتہائی منفرد اور اچھوتا ڈیزائن ہے۔ پانی لکڑی کی دیوار پر ایک پھوار کی صورت میں برستا ہے جسے دو سیدھی آپس میں جڑی لوہے کی لکیروں کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

سبز پودے ایک حَسِین ماحول بناتے ہیں جو قدرت کی تازگی کا احساس دیتا ہے۔

۱۱۔ ایک نچلی آبشار جو چھوٹے سے حوض میں گرتی ہے

ان ڈیزائنرز نے گھر کے ایک طرف ایک چھوٹا سا بہتے پانی والا حوض بنایا ہے جو ننھا سا دریا معلوم ہوتا ہے۔ یہ آبشار سیمنٹ سے بنی دیوار میں لگائی گئی ہے جو پانی کو خوشنما اندازِ میں نیچے موجود حوض میں گراتی ہے۔

۱۲۔ چھوٹی سی دیوار میں لگا فوارہ

homify حديقة

آپ کا باغ چاہے جتنا بھی چھوٹا یا بڑا ہو آپ اس کے کسی بھی حصے میں یہ لگا سکتے ہیں۔ ایک چھوٹی سی دیوار پر ننھا سا فوارہ جو سفید پتھروں میں گرتا ہے۔ مختلف بناوٹ اور رنگوں سے بنا یہ پورا منظر سکون اور تازگی بھرا احساس دیتا ہے۔

۱۳۔ اینٹوں اور لکڑی سے بنا دیوار میں لگا خوبصورت فوارہ

گھر کے باہر موجود یہ جگہ آرام و سکون سے بیٹھنے کے لیے ہی بنی ہے۔ نفیس لکڑی اور دیہی اینٹیں اِس جگہ کو روحانیت بھرا سکون عطا کرتی ہیں جبکہ یہ عمودی سبز باغ قدرت کا حَسِین نمونہ نظر آتا ہے۔ 

کیا آپ کو یہ لکڑی کی الماریاں بہت پسند نہیں آئیں جن میں پھول اور گملے وغیرہ سجائے جا سکتے ہیں؟یہ بیرونی حصے کی قدر و قیمت کو بلا شبہ بڑھا دیتی ہے۔

۱۴۔ خوبصورت حاری اندازِ کا دیوار لگا پتھر کا فوارہ

یہ گھر حاری اندازِ میں بنایا گیا ہے جسے مزید ابھارا ہے اِس دیوار میں لگے فوارے نے۔ پانی نیچے موجود دلکش بھورے پتھروں سے بنے بستر میں گرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے گھر سے ایک چھوٹا سا دریا گزر رہا ہو۔ 

کیا آپ کو ان منفرد ماحول کی تخلیق میں استعمال کیے گئے مختلف مادوں کا استعمال نہیں بھایا؟

۱۵۔ لکڑی کی دیوار پر لگے ایک درخت جیسے فوارے کا منفرد ڈیزائن

نفاست سے بنایا گیا یہ فوارہ لکڑی کی خوبصورت دیوار اور اس پر لگا ایک حَسِین درخت کا مجسمہ دکھاتا ہے۔ اِس یہ تازہ دم کر دینے والے ڈیزائن کو اِس سے تالاب میں گرتا پانی مزید بہتر بنا دیتا ہے۔ 

اِس کے نیچے موجود روشنیاں بیرونی حصے کی خوبصورتی بڑھاتی ہیں اور ایک ایسی جگہ بناتی ہیں جو ہر کوئی اپنے گھر میں چاہے گا۔  اگر آپ کو یہ مضمون اچھا لگا تو یہ بھی ضرور پسند آئے گا: چھوٹے باغات میں تالاب بنوانے کے لیے تجاویز۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا