ایک فلیٹ کوکس طرح DIY سجاتے ھیں ( 6 تصویریں)

Shenilashahzad Shenilashahzad
Modern Beach House - East Hampton, NY , Eisner Design Eisner Design غرفة المعيشة
Loading admin actions …

کسی جگہ کو سجانے کا مطلب ھوتا ھے اس جگہ کو ایسا بنانا جیسا آپ چاھتے ھیں، جیسا آپ دیکھنا چاھتے ھیں اپنے گھر کو جب آپ اس میں داخل ھوں کہیں سے بھی لوٹتے ھوئے۔ سجاوٹ دراصل آپ کی کی شخصیت کی عملی تصویر ھے، دنیا کو اپنی شخصیت کا یہ رخ دکھانے کے لیے شروع ھو جایئے۔

اب آپ اپنے گھر کو دوبارہ سجانا چاھتے ھیں مگر دوکانوں میں چیزیں یا تو بہت مہنگی ھیں یا آپکے پلان کے مطابق نہیں ھیں یا آپکے ذوق کی نہیں ھیں۔ یہیں سے خود سے کرنے کا آئیڈیا ذھن میں آتا ھیں جس کو عام طور پر DIY کہا جاتا ھے۔ بہت سی سجاوٹ کی چیزیں جو آپ کو دکانوں پر ملتی ھیں ،بہت آسانی سے آپ اسکو گھر پر بنا سکتے ھیں،اس طرح وہ سستی بھی پڑتی ھیں۔ اس پر ذرا نظر کیجیئے : DIY آئیڈیاز

کہاں سے شروع کریں؟

آپ پوچھ سکتے ھیں کہ DIY کو میں کہاں سے شروع کروں، یا یہ کہ میں تو تخلیقی نہیں ھوں، یا یہ کہ میں ان کو نہیں کر سکتا۔  اگر آپ نہیں جانتے کہ یہ کیسے کرتے ھیں تو آپ ھمیشہ سیکھ سکتے ھیں۔ DIY کی یہی خاص بات ھے ــــ آپ نئی چیزیں سیکھتے ھیں اور اس سے بہت مزہ کرتے ھیں۔

یہ کہنے سے پہلے کہ کہاں سے شروع کریں ،آپ یہ دیکھیں کہ آپ فلیٹ میں کیا تبدیل کرنا چاھتے ھیں۔ کچھ لوگ بہت بڑا سوچتے ھیں اور پوری جگہ کو اختیار کرتے ھیں، کچھ تھوڑے بہت محتاط ھوتے ھیں اور وہ کہتے ھیں، ٹھیک ھے ، ایک پراجیکٹ میں ھم دیکھتے ھیں کیا نتیجہ نکلتا ھے۔

 اگر آپ نہیں جانتے کہ DIY کیسے کرتے ھیں تو بہترین صورت یہ ھے آپ کوئ دوست تلاش کریں جو یہ کرتا ھو۔ شائد وہ  اس سلسلے میں آپکی مدد کرے اور اس طرح دوستی بھی مضبوط ھوگی۔ دوسری صورت یہ کہ، اگر آپ کو کوئ نہیں ملتا تو انٹر نیٹ پر ان تمام چیزوں کے ٹیوٹوریئل موجود ھیں جو آپ بنانا چاھتے ھیں۔

رھنے کے کمرے کی سجاوٹ

وہ ایک کمرہ جہاں دوستوں اور رشتے داروں کا آنا جانا لگا رھتا ھے، رھنے کا کمرہ ھے۔ یہی وہ کمرہ ھے جہاں ھم میں سے اکثر کو سجاوٹ اور خوشآمدی تاثر کو قائم رکھنا مشکل ھوتا ھے۔ اس کمرے میں DIY پراجیکٹس کرنے بہت استعداد ھوتی ھے۔

اس کمرے کے لیے آئیڈیاز لامحدود ھیں۔ سب سے پہلے مختلف کشن حاصل کرنے سے شروع کیجیئے۔آپ ان کو کپڑے کے بچے ھوئے ٹکڑوں سے بھی بنا سکتے ھیں۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے گھر میں کشن موجود ھیں تو ان کو ایک جگہ جمع کریں۔قریبی کپڑوں کی دکان جا کر ان کپڑے کے ٹکڑوں کا انتخاب کیجیئے جو آپ سے کہتے ھوں کہ ہم آپکے رھنے کے کمرے میں جانے کے لیے بے تاب ھیں ۔

دوسرا اچھا آیئڈیا یہ ھے کہ ایک پرانی بوتل کو اپنی پسند کے رنگوں کی اسکیم یا مختلف رنگوں یا جس طرح آپ چاھیں پینٹ کریں۔ حتٰی کہ آپ پرانے کریٹس یا لکڑی کے تختوں سے کافی ٹیبل بنا سکتے ھیں، کچھ رنگوں کا اضافہ کریں، ایک پودا یا تصویر اور سب کو ملا کر آپ کے پاس کچھ مختلف تیار ھے۔ دیوار پر آرٹ کا نمونہ تخلیق کریں کینوس یا کچھ الفاظ کے ساتھ ، یا کوئ پرانی پینٹنگ حاصل کریں ( خاص طور پر پر جب کوئ اصل دیکھنا نہیں چاھتا)، کچھ ابھرے ھوئے حروف تہجی دیوار پر چپکائیں پھر اس کے ارد گرد پینٹ کریں اور حروف کو نکال دیں -----واہ  دیوار پرایک منفرد آرٹ کا نمونہ تیار ھے۔

کچن کی سجاوٹ

ایک کچن کو سجانا آسان کام نہیں ھے ، مگر آپ ھمیشہ کچھ ایسا کرسکتے ھیں جس سے کچن ، گھر کے دوسرے حصوں سے جڑا رھے، اور ایک اکیلا  کمرہ نہ لگے۔ اس کے لیے سب سے آسان طریقہ یہ ھے کہ آپ کسی تھیم کا انتخاب کریں ،یہ آپ پر منحصر ھے کہ چاھے وھی تھیم لے لیں جو رھنے کے کمرے میں آپ نے لی  تھی یا اس سے ملتی جلتی یا بالکل مختلف تھیم لے لیں۔

تھیم لے لیں اور اس کے اعتبار سے سجاوٹ کریں۔ مثال کے طور پر ایک سمندری تھیم نیلے رنگ کے سا

خواب گاہ کی سجاوٹ

homify غرفة نوم

رہنے کے کمرے کے علاوہ خواب گاہ ایسی جگہ ھے جس کو آرام دہ بنانا مشکل کام ھے۔اس کو ایسی جگہ بنانا جیسی آپ چاھتے ھیں، چاھے عام طور پر یہ کمرہ آپ کے مہمانوں کی نظروں سے اوجھل ھوتا ھے۔

ایک بہت مشہور DIY  سجاوٹ خواب گاہ کے لیے پلنگ کے اوپر تکیے اور مختلف کشنز ھیں۔ اور پھر آپ ان کو کسی بھی کپڑے سے کسی بھی شکل میں بنا سکتے ھیں۔ ایک لکڑی کا کریٹ چادریں وغیرہ رکھنے یا کسی بھی اور چیز کے رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ھے۔ پلنگ کے برابر میں رکھی میز پینٹ کی جا سکتی ھے یا ایک DIY گلدان سنگھار میز پر رکھا جا سکتا ھے یا پھر آپ خود سے پلنگ کا سرھانا بنا سکتے ھیں۔

کنٹری کاٹیج کی دکانکے پراجیکٹ ملاحظہ کریں۔

غسل خانے کی سجاوٹ

ھر ممکنہ سجاوٹ کا انداز غسل خانے کے لیے موزوں نہیں ھوتا۔ پانی کی وجہ سے ھونے والی نمی اور گرمائش کو بھی دیکھنا پڑتا ھے۔، اگر نہیں تو آپ کی سجاوٹ خراب ھو سکتی ھے۔ پھر بھی بہت سے آئیڈیاز ایسے ھیں جو آپ غسل خانے میں استعمال کر سکتے ھیں۔

ایک ایسا ھی آئیڈیا ،خاص طور پراس دیوار پر جہاں آپ کیلیں نہیں ٹھونک سکتے، ایک پرانی سیڑھی کو استعمال کرنا ھے۔جیسے چاھیں اس کو پینٹ کریں، نمی اورگرمائش سے بچاؤ کے لیے سیل کریں اور تولیہ لٹکانے کے ریک کے طور پر استعمال کریں۔ اگر آپ کو کمی بیشی کرنے کی اجازت ھے یا یہ آپ کی ذاتی جگہ ھے تو کچھ لکڑی کے شیلفز لگالیں ،ھکس یا اپنے اسٹائل کا آئینہ۔ کچھ شیشے کی برنیاں پینٹ کرلیں اور ان کو صابن کے ڈسپینسر یا بکھری چیزوں کو یکجا کرنے کے لیے استعمال کریں۔

گارڈن کی سجاوٹ

سب سے آخر میں گارڈن۔ یہ ایک ایسی جگہ ھے جسکی سجاوٹ آپ کو پاگل کر دیتی ھے۔ ایک دلربا  گارڈن کو بنانے کے علاوہ آپ اس میں کچھ سجاوٹ بھی کرسکتے ھیں۔ اس میں ایک چبوترہ بنانا بھی شامل ھے۔ آپ اس کو بڑی پلیٹوں ، گلاس یا دھات سے بنا سکتے ھیں یا پھر اس مقصد کے لیے آپ درخت کا تنا استعمال کر سکتے ھیں۔

اسکے علاوہ آپ پریوں کا گھر یا چڑیوں کو دانہ ڈالنے کی جگہ بنا کر درخت یا گارڈن میں لگا سکتے ھیں۔آپ اپنے کانکریٹ کے پلانٹرز بنا سکتے ھیں اور پھر تھوڑے سے پینٹ سے آپ بہت کچھ کر سکتے ھیں۔

لھٰذا آپ اپنی جگہ کو DIY کے ذریعے خوبصورت بنا سکتے ھیں۔ آپ کو صرف اپنی تخلیقی ذھن کو کام میں لانا ھے اور آپ جادو کر سکتے ھیں۔ کچھ بھی استعمال کریں ، خاص طور پر وہ چیزیں جو گیرج میں پڑی گرد سمیٹ رھی ھیں، ان کو کچھ بھی بنائیں اپنی پسند کا۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا