قریب 5400 مربع میٹر کا ایک خوبصورت گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
11 K-Waks, Studio K-7 Designs Pvt. Ltd Studio K-7 Designs Pvt. Ltd منازل الخرسانة
Loading admin actions …

اسلام آباد کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں میں گھرا یہ خوبصورت گھر  Studio K-7 Designs Pvt. Ltd کے ماہرین کا ڈیزائن کردہ ہے۔ یہ دلکش بنگلہ ایک بزنس مین نے اپنی فیملی کے لیے خاص طور پر بنوایا ہے۔

اس گھر کی سب سے خاص بات ادھر کی اونچی نیچی زمین ہے جس کی وجہ سے اس گھر کے مختلف حصے الگ الگ درجوں پر واقع ہیں جس سے اندرونی حصہ بہت دلچسپ بن گیا ہے۔ بڑی کھڑکیوں اور ٹیرس سے آپ گھر کے گرد موجود سبزے اور تازہ ہوا سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ہر کسی کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوۓ دادی کا کمرہ سب سے نچلی منزل پر جب کہ مرکزی خوابگاہ اوپر کی منزل پر بنائی گئی ہے۔ بچوں کا کمرہ تالاب کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ سولر پاور کے استعمال کی وجہ سے یہ گھر بہت ماحول دوست ہے۔

دلکش محل وقوع

سر سبز باغ اور پہاڑیوں سے گھرا یہ گھر بے حد دلکش اور جدید انداز کا ہے اور اردگرد کی خوبصورتی اس کی قیمت کو اور بڑھا رہی ہے۔

غروب آفتاب کے بعد

اندر سے آتی سنہری روشنیوں اور خوبصورت رنگوں کی وجہ سے رات کے وقت تو یہ گھر دیکھنے والے پر سحر طاری کر دے گا۔

مسحور کن تالاب

پتھروں اور خوبصورت لکڑی کے ڈیک سے بنا یہ کشادہ آنگن تالاب کے ساتھ بنا ہے اور ادھر بیٹھ کر آرام کرنا ہر کسی کا خواب ہو سکتا ہے۔

تالاب سے نظر آتا منظر

اس خوبصورت تالاب کے پانی میں تیراکی کرتے ہوۓ آپ ساتھ ساتھ ارد گرد کے خوبصورت مناظر کا بھی مزہ لے سکتے ہیں۔

دھوپ اور چھاؤں

کھلا منصوبہ

کھلے منصوبے کی وجہ سے کھانے کا کمرہ، دیوان خانہ اور باورچی خانہ سب آپس میں بہت خوبصورتی سے جڑے ہوۓ ہیں۔ اس طرح گھر زیادہ ہوا دار اور کشادہ لگ رہا ہے۔ جدید فرنیچر، دلکش روشنیوں اور خوبصورت رنگوں سے سجی یہ جگہ نہایت حسین ہے۔

قدرتی روشنی

بڑی کھڑکیوں کی وجہ سے گھر دن کے وقت قدرتی روشنی سے بھرا رہتا ہے۔

حسین دیوان خانہ

خوبصورت سفید کاؤچ اور جدید انداز والی میز اس دیوان خانے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں اور منظر کے متعلق کیا کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟

کھیلنے کی جگہ

دیوان خانے سے نکلیں تو آپ کو یہ سنوکر کی میز نظر آۓ گی جس کے اوپر لگے خوبصورت لیمپ اس جگہ کو بہت اچھی طرح روشن کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ادھر بنا خوبصورت لکڑی کا شیلف بہت سی چیزیں جیسے ٹی۔ وی، کتابیں وغیرہ رکھنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

خوبصورت ترین خوابگاہ

ہلکے رنگ کی لکڑی سے بنا فرش، دلکش فالس سیلنگ اور مدھم رنگوں سے سجی یہ کشادہ خوابگاہ بہت ہی شاہانہ انداز رکھتی ہے۔ بستر کے ساتھ لگے بڑے بڑے سلائیڈنگ دروازوں سے نظر آتا دلکش منظر آپ کو گھنٹوں مبہوت رکھے گا۔

بچوں کا کمرہ

یہ دلکش رنگوں سے سجا کمرہ بچوں کے ذوق کے عین مطابق ہے۔ بستر کے ساتھ موجود لکڑی کے تختوں پر بیٹھ کر بچے پڑھ بھی سکتے ہیں اور کھیل کود بھی کر سکتے ہیں۔

اس کمرے سے نظر آتا منظر بھی مرکزی خوابگاہ کی طرح نہایت حسین ہے۔

پاکستانی خاندان کے لیے خوبصورت گھر کا بھی دورہ کریں.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا