آپ کے کمرے کے لئے 15 پتھر کی دیواروں کے خیالات

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Proyecto Arquitectónico " Casa XC03" , PORTO Arquitectura + Diseño de Interiores PORTO Arquitectura + Diseño de Interiores غرفة المعيشة
Loading admin actions …

رہنے کا کمرہ ایک ایسی جگہ ہے جس کو آپ کے گھر آنے والے تمام مہمان دیکھتے ہیں ۔ اس وجہ سے اس کو خوبصورت بنانا ضروری ہے ۔ یہاں پر بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ اپنے کمرے کو سجا سکتے ہیں جس میں سب سے زیادہ موثر طریقہ پتھر کی دیوار کو شامل کرنا ہے۔ اگر اپ پتھر کی دیوار شامل کرنے کے لیے خیالات تلاش کر رہے ہیں تو ان  پندرہ(۱۵) ڈیزائنوں  پر غور کریں۔

1. اپنی مرضی کے پتھر کی دیوار

homify راهرو سبک کلاسیک، راهرو و پله

آپ میں سے جو اپنی پسند کی ٹائل کا استمال کرتے ہوئے مختلف رنگوں والی پتھر کی دیوار شامل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ آپ کے لیے بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔ آپ اپنی مرضی سے  رنگ اور ٹائل کا استمال کر کہ کسی بھی جگہ پہ دیوار بنا سکتے ہیں۔

2. سیمنٹ پتھر کی دیوار

اگر آپ آسان DIY ڈیزائن تلاش کر رہے ہیں تو پھر آپ اپنے کمرے کی دیوار بنانے کے لیے سیمنٹ کے پتھر کا استمال کر سکتے ہیں ۔ یہ پتھر کے ٹکڑے سیمنٹ کے سلیب کو توڑ کر بنائے جا سکتے ہیں ۔ اور ایک مطلوبہ ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔

3. جلی پتھر کی دیوار

ایک اوربڑے سٹون والی دیوار کا استمال  بہترین  ڈیزائن  بنا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے گھر میں ایک دہاتی رنگ شامل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک مثالی ڈیزائن ہو سکتا ہے

4. سلیٹ پتھر کی دیوار

ایک رہنے کے کمرے میں  پتھر کی دیوار بہترین لگ رہی ہے۔ اس کو  کمرے میں استمال کرنے کے لیے بہت زور دیا گیا ہے ۔

5. بجری کی دیوار

بہت آسانی سے ملنے والے جو پتھر ہیں وہ بجری ہے جو کہ پتھر کی دیوار بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے.اس کمرے کے معمار نے بجری کو استعمال کرتے ہوئے دیوار کے درمیان میں دائرے کی شکل میں ڈیزائن بنایا ہے جو کمرے کو منفرد بناتا ہے.

6. بھربھری سل والا پتھر

اگر آپ قدرتی پتھر استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے بھربھری سل والے بڑے پتھر شامل کیے جا سکتے ہیں.یہ پتھر عمومی طور پر گہرے رنگ میں آتے ہیں جو کہ کھلے رہنے کے کمروں کے لیے مثالی ہیں.

7. پالش/وارنش کیے ہوئے پتھر کی دیوار

آپ میں سے وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ وسیع پتھر والی دیوار ہو رہائشی کمرے میں تو پالش کیا ہوا پتھر اس کے لیے قابل غور ہے. اپنے رہائشی کمرے کی دیواروں کو استحکام/مضبوطی دینے کے لیے ان پتھروں کو دوسرے عمارتی مواد جیسے سیمینٹ اور بجری کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے.

8. ریگی/ریتیلے پتھر کی دیوار

اگر آپ اپنے موجودہ رہائشی کمرے کی دیواروں کو پتھر کی تہہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ریگی پتھر(ایسا پتھر جسے نزدیک سے دیکھنے پر اسکے ذرے نظر آئیں) استعمال کرنا چاہئیے.ان پتھروں کو آسانی سے موجودہ دیوار کی شکل اور یا پھر اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی شکل میں کاٹا جا سکتا ہے.

9. استعماری/نوآبادیاتی پتھر کی دیوار

ایک اور پتھر جو کہ اپنی مٹی رنگ جیسی خاصیت رکھنے کی وجہ سےجانا جاتا ہے وہ استعماری پتھر ہے.اس پتھر کو دوسرے مواد جیسے لکڑی کے ساتح ملایا جا سکتا ہے آپکے رہائشی کمرے کو قدرتی انداز دینے کے لیے.یہ مواد کے ساتھ بہتر لگتا ہےجو کہ قدرتی طور پر بھورے رنگ کو ظاہر کرتا ہے.

10. میدانی پتھر کی دیوار

ان لوگوں کے لیے جو اپنے رہائشی کمرے کی دیواروں کے حصوں کو ایک جیسا دیکھنا چاہتے ہیں انھیں میدانی پتھر کے ٹکڑے استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے. یہ پتھر بہترین ہیں اور یہ مختلف رنگوں میں آتے ہیں جو کہ آپ اپنے کمرے کی سجاوٹ کے مطابق منتخب کر سکتے ہیں.

11. سفید سیمنٹ والی اینٹیں

اگر آپ سادہ پتھر کی دیوار چاہتے ہیں تو اس کے لیے سفید سیمنٹ کا استعمال کرنا ایک بہترین تجویز ہے.ان اینٹوں کا رنگ ہلکا ہونے کی وجہ سے آپ کے رہائشی کمرے کی ہر قسم کی سجاوٹ کے ساتھ اچھی لگتی ہیں.

12. کگر پتھر(ایساپتھر جسکا حصہ باہر کی طرف نکلا ہو)کی دیوار

تمام قدرتی پتھر کے ساتھ جو کسی بھی اندرونی آرائش کے ساتھ اچھے لگتے ہیں ان کے لیے کگر پتھر بہتر ہیں. یہ پتھر مختلف حجم کے آتے ہیں اور آپ کا رہائشی کمرہ اس کے ہلکے رنگ کی وجہ سے منور ہوتا ہے.

13. ہموار پتھر والی دیوار

اگر آپ خوبصورت ڈیزائن چاہتے ہیںاپنے رہائشی کمرے کی پتھر کی دیوار کے لیے تو ہموار سطح والے پتھر کا استعمال دوسرا طریقہ ہے.جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ پتھر جزوی طور پر ہموار ہیں اور نہ ہی یہ آپ کی موجودہ دیوار کو بہت زیادہ موٹا کرتی ہے.

14. معیاری پتھر کے ٹکڑوں والی دیوار

اگر آپ زیادہ اچھے اور وزنی پتھر کی دیوار چاہتے ہیں تو اس کے لیےمعیاری/ مقیاسی بلاک استعمال کرنے چاہئیے.یہ بلاکس بڑے حجم میں آتے ہیں جو آپکی اہم دیواروں کے لیے بہترین مواد ہیں.

15. سرخ اینٹوں والی دیوار

اگر آپ گودام کی چھت کی طرز جیسے عنصر کو اپنے گھف میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس عمارت کے لیے سرخ اینٹوں کی دیوار مثالی ہے. یہ دیواریں اپنے چمکدار سرخ رنگ کی وجہ سے آسانی سے تمام گھر کی شکل بدل دیتی ہیں. دوسریے ڈیزائن دیکھنے کے لیے دیگر تجاویز والی کتاب دیکھئیے.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا