باورچی خانے کے9 شیلف جو آپ اپنے گھر کے لیے چاہیں گے۔

Hamna – Homify Hamna – Homify
Cozinha Industrial, Bruna Rodrigues Designer de Interiores Bruna Rodrigues Designer de Interiores مطبخ خشب Wood effect
Loading admin actions …

اپنے باورچی خانے کو معظم اور فعال رکھنا ہر فرد چاہتا ہے۔ اس کام کے لیے آپ کو باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء کو ترتیب سے رکھنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے شیلف اور الماریاں سب سے بہترین ثابت ہوتی ہیں۔

آج ہم آپ کو بہت سارے موجودہ آپشن میں چند کی مثال دیں گے جس سے آپ اپنے باورچی خانے کو نہ صرف منظم کر سکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے اس کی دلکشی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

چلیں پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کے باورچی خانے کے لیے کون سا شیلف سب سے بہترین ہے.

1- کتابوں کے شیلف کا سا انداز۔

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح کلاسیک انداز فعالیت بھی پیدا کر رہا ہے اور دلکشی بھی۔ یہ آپ کے باورچی خانے کے لیے بہت منفرد انداز ہو گا اور آپ اسے آرائش کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح کا شیلف ہر طرح کے باورچی خانے میں چلے گا۔

2- انڈسٹریل انداز۔

مختلف مٹیریل کے ملاپ سے بنا یہ فرنیچر آپ کے باورچی خانے کو بہت منفرد انداز دے گا۔                                      

ادھر دیکھیں کس طرح لکڑی کے شیلف پر دھاتی فریم لگایا گیا ہے۔ سب سے اہم بات، اگر آپ کو زیادہ جگہ چاہیے تو چھت تک شیلف بنوائیں۔

3- باورچی خانے کو روشن کریں۔

آج کل کی جدید ایل ۔ ای ۔ ڈی ٹیکنالوجی نے ماحول کو سجانے کے لیے بہت سارے مواقع پیدا کر دئیے ہیں۔                       

اپنے باورچی خانے کو روشن کرنے کے لیے شیلف کے نیچے ایل ۔ ای ۔ ڈی روشنیاں لگائیں۔

4- سیدھا اور سادہ۔

یاد رکھیں تھوڑا بھی بہت ہوتا ہے۔ آپ اپنے باورچی خانے کے لیے اس طرح کے سیدھے اور سادہ سے شیلف چن سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ لکڑی، دھات یا شیشے کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

5- سٹین لیس سٹیل کے ساتھ موٹے شیلف۔

اپنے باورچی خانے کے بولڈ انداز کے لیے اس طرح کے شیلف بہترین رہیں گے اور دکھنے میں بھی یہ بہت زبردست لگتے ہیں۔ یہ ہر طرح کے باورچی خانے میں لگاۓ جا سکتے ہیں۔

6- سب کچھ کھلا۔

آرام دہ اور تھوڑے سے دیہی انداز کے لیے یہ انداز بہترین ہے۔ اس طرح روزمرہ کی ضروری اشیاء جیسے پلیٹیں، پیالیاں سامنے بھی رہتی ہیں اور ترتیب میں بھی۔

7- کاؤنٹر کے نیچے۔

باورچی خانے میں موجود کاؤنٹر نہ صرف بہت کار آمد ہوتے ہیں بلکہ آپ کا باورچی خانہ ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

ان کے نچلے حصے کو ذخیرے ی جگہ کے طور بر استعمال کرنا بہترین خیال ہے نہ۔۔

8- فرنیچر کے ساتھ۔

شیلف صرف ذخیرے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ برقی آلات رکھنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ چھوٹا بجلی سے چلنے والا اوون یا پھر مائیکرو ویو۔

9- الماریوں سے جڑا ہوا۔

مختلف رنگوں اور انداز کا ملاپ اس باورچی خانے کو بہت دلکش اور منفرد لک دے رہا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو آپ بھی اس طرح کا باورچی خانہ با آسانی بنوا سکتے ہیں۔

5 متاثر کن کچن کی الماریاں بھی دیکھیں.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا