پہلے اور بعد کے 3 منصوبے (منصوبہ بندی کے ساتھ)جو آپ کو حیران کر دیں گے

usranaz usranaz
Trevelyan House, Bradley Van Der Straeten Architects Bradley Van Der Straeten Architects
Loading admin actions …

زبردست! یہ کہنا کہ ہمارے پاس کچھ شاندار تبدیلیاں ہیں ان منصوبوں کی قیمت کم کرنے کے مترادف ھے اور ہمارا خیال ھے کوئی بھی داخلی حصوں کا ڈیزائنر ہم سے اتفاق کرے گا۔پرانی طرز کے چھوٹے اور نظر انداز شدہ گھروں کو جادؤئی ٹچ دے کر انہیں ایسے خوبصورت گھروں میں بدل دیا گیا ھے جن کی ہم سب خواہش کرتے ہیں۔انہیں اتنا خوبصورت بنایا گیا ھے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آپ ان صفحات کو پڑھتے ھوئے چیزیں ضرور نوٹ کر رہے ھونگے۔ ہم آپ کو منصوبوں سے متعارف کرائیں گے اور پھر آپکو تصاویر اور منصوبوں میں غوطہ خوری کے لیے چھوڑ دیں گے لہزا ہماری پڑھنے والی عینکیں لگا لیجئے کیوں کہ ایرو سمتھ کے مطابق آپ کچھ بھی چھوڑنا مناسب نہیں سمجھیں گے۔

1. ٹریولیان کے گھر

اس گھر کی عمارت کو 1950 میں بنایا گیا ھے اور یہ چمکتے ھوئے گھروں کا بلاک ھے۔ذہن میں رہے کہ پہلے والی تصویریں پرانی طرزِ تعمیر کی اور غیر دلچسپ ہیں۔دوسرے الفاظ میں اوپن پلان ڈیزائن ابھی تک حقیقت نہیں تھا۔تا ہم بعد والی تصویروں میں آپ دو کمروں کا خوبصورت گھر دیکھیں گے۔جو کہ کھلی جگہوں کو ممکن بناتا ھے اور قدرتی عناصر اور پرانے فرنیچر کے درمیان مکالمہ بازی کرتا ھے۔آپ کو یہ تعمیر بہت پسند آئے گی،تو آیئے کچن سے خوف زدہ ھونے کے بعد گھر کو دیکھتے ہیں۔

2۔ گرینچ کے گھروں کی بالکونیاں

کون سی چیز اس منصوبے کو اتنا حیران کن بناتی ہے؟ اصلی گھر کو دو الگ اپارٹمنٹ میں تقسیم کیا گیا تھا جسے خوبصورت خاندانی گھر میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بنانے کی ضرورت تھی۔ آپ کو معلوم ھونا چاہئے کہ ڈیزائن اور تعمیر کے لئے بہت زیادہ کوشش کی جا چکی ھو گی، صحیح؟

پہلی منزل پر تین ڈبل خواب گاہیں اور ایک بڑا فیملی غسل خانہ سمیت گراؤنڈ کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن کر کے دو کمروں کو ملا کر شاندار رہائشی کمرہ بنایا گیا تھا۔اس کے علاوہ پچھلے حصے میں ایک خوابوں کا کچن بنانے کے لئے ایک طرف واپسی کا راستہ بھی بنایا گیا ھے۔ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کوئی بھی تعمیری سپورٹ سامنے نظر نہیں آتی تھی۔ لیکن یہ جانچنے کے لئے کہ آپ متاثر ھوئے یا نہیں، آپ خود آ کر دیکھیں!

3۔ پورتھ کاٹیج

اب ایک مختلف چیز، ایک ساحلی قصبہ میں موجود پورتھ کاٹیج ایک پرانی فارم کی عمارت تھی، جو کہ اس وجہ سے خریدی گئی تھی کہ اسے ایک شاندار چھٹی کا گھر میں تبدیل کیا جائے گا۔کیا وہ مقصد حاصل ھوا؟ یہ گھرسائز میں سب سے بڑا نہیں ھے تا ہم اسکی خوبصورت سجاوٹ شاندار رہائشی کمرے اور خوبصورت رنگ اسے ممتاز بناتے ہیں۔

لکڑی کے اصلی بیم پر وسیع پیمانے پر مرمتی کا کام مکمل کیا گیا ھے اور پتھر کی دیہاتی نما دیواروں کا اضافہ کیا گیا ھے جو کہ نہائت آرام سے دو خواب گاہیں ، ایک غسل خانہ اور ایک عدد منسلک واش روم کو سما سکتا ھے۔ آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ کلایئڈنگ کے پیچھے کتنی جگہ موجود ھے۔تو پھر تیاری کارن وال انگلینڈ میں چھٹیاں گزارنے کی تیاری کریں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا