۶ فعالی باورچی خانے کے کیبنٹس کی تبدیلیاں جن کے لیئے آپکو بڑھئی کی ضرورت ہے

Farheen Farheen
Muebles de Cocina, Sql Amoblamientos de Cocina Sql Amoblamientos de Cocina مطبخ
Loading admin actions …

ایک گھر میں متواتر کئی سال رہنے کے بعد آپکو بھی باقی لوگوں کی طرح جگہ کی کمی محسوس ہوتی ہوگی۔ وہ لوگ جو ایسی تجاویز کی تلاش میں ہیں ان کے لیئے اس مضمون میں زبردست تجاویز اور حیران کن ڈیزائن ہیں۔ ان کے استعمال سے باورچی خانہ بڑا لگے گا جگہ کشادہ ہوجائے گی اور آپ بڑے کنٹینر ، کھانا، فروٹ اور سبزیاں اس میں رکھ سکتے ہیں۔ ان کو دیکھیں اور بتائیں کہ ان میں کونسی اچھی ہیں

۱۔ فرنیچر کو رکھنے کے لیئے کھلی جگہ کا استعمال کریں

ایک بہت کارآمد تجویز یہ ہے کہ آپ باورچی خانے کی خالی جگہ میں کیبنٹس لگا سکتے ہیں دیوار یا فرش پر۔ اگر باورچی خانے میں پہلے سے ہی کیبنٹس اور شیلفس ہیں تو مزید لگانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یقین کریں یا نہ یہ جگہ کو صاف ستھرا رکھنے اور کشادہ کرنے کا ایک اچھا اور کارآمد طریقہ ہے

۲۔باورچی خانے میں لکڑی کی پرت چڑھانا

ایک سب میں سے بھلی تجویز یہ ہے کہ اپنے کیبنٹس کی کورنگ کو تبدیل کیجیئے۔ یہ باورچی خانے کو تبدیل کرنے کا آسان اور سستا طریقہ ہے۔ آپ بہت مشہور پرتوں یعنی پائن،اخروٹ اور اوک میں سے چن سکتے ہیں یا احر مزید چمکدار چاہیں تو اس میں بھی حرج نہیں ہے۔ بہت ہلکے اور گہرے رنگوں پر توجہ دینا نہ بھولیئے گا۔ نیچے کے کیبنٹس کے رنگ اور اوپر کے کیبنٹس کے رنگ کو ملایا جائے تو یہ بہت خوشگوار بن جاتا ہے اور نفیس بھی لگتا ہے۔

۳۔ کتنے لیولز ہونے چاہیں

آپ کے باورچی خانوں میں جتنے زیادہ کمپارٹمنٹس ہوں گے اتنا زیادہ آپکی زندگی آسان ہوتی جاے گی۔ اس دلچسپ ماڈل کو دیکھیئے جس میں نہایت تخلیقی طریقے سے دیہاتی اور شیشے کو اکٹھا کیا گیا ہے اسطرح اس میں بے شمار کیبنٹس اور درازیں ہیں

۴۔ سب کچھ دروازوں کے پیچھے چھپا دیں

باورچی خانے کی درازیں ایسا خفیہ ہتھیار ہیں جن کو آپ تمام تر بے ترتیبی اور گندگی چھپانے کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ ان کو باتھ روم میں استعمال ہونے والی اشیا کو اسٹور کرنے کے لیئے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ صرف کھانے کی اشیا رکھنے کی ضرورت نہیں ہے

۵۔ ایک جزیرہ بنائیں باورچی خانے کے درمیان میں

اسطرح کا جزیرہ بنانا بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ اسٹوریج ہوتی ہے ، اس میں بہت زیادہ شیلفس اور کیبنٹس ہوتے ہیں۔ آپ اس میں کھانے کے اجزا رکھ سکتے ہیں یا اس پر چاپر رکھ کر مزے دار کھانے کی اشیا تیار کر سکتے ہیں۔ جلد یا بدیر باورچی خانے میں جگہ کم پڑ جاتی ہے اسلیئے ہم باورچی خانے میں اسٹوریج پر اتنی توجہ دیتے ہیں۔ کیونکہ یہ لمبے عرصے کے لیئے کارآمد ہوتا ہے۔

۶۔ جتنے کیبنٹس ہوں گے، اتنا اچھا ہوگا

ہم ہمیشہ ایسی جگہ چاہتے ہیں جہاں ہمیں سارا لطف ملے اور وہ جگہ آرام دہ بھی ہو۔ ہماری ترجیح ہوگی کہ جگہ صاف ستھری اور محفوظ ہو کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ بن بلائے مہمان ہمارے کھانے میں حصے دار بنیں اس کے لیئے بہت سارے کیبنٹس بنانے چاہیں تاکہ ہم ان میں کھانا محفوظ رکھ سکیں۔ اگر جگہ کافی زیادہ ہے تو کھانے کے متعلق کتابیں، بوتلیں بھی سجائی جا سکتی ہیں۔ جتنی جگہ آپ کے پاس ہوگی آپکا باورچی خانہ اتنا آرام دہ ہوتا جائے گا۔

مزید تجاویز کے لیئے یہ آئیڈیا بک دیکھیں: اسمارٹ باورچی خانے کے لیئے جگہ بچانے کے طریقے

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا