صفائی کی ۱۰ غلطیاں جو آپ کر رہے ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Residência A & F, Lyssandro Silveira Lyssandro Silveira غرفة المعيشة
Loading admin actions …

ہر وقت گھر صاف رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ بے شک صفائی روز کا کام ہے، ہم پھر بھی کچھ ایسی بےوقوفانہ غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جنہیں ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہومی فائی آپ کو بتائے گا کہ ان غلطیوں کو کیسے ڈھونڈا چائے اور ان سے کیسے نبٹا جائے۔

کوئی سفنج نہیں

آپ نے آخری بار اپنا سفنج کب صاف کیا تھا؟ اگر سفنج کو بہت عرصے تک گندا چھوڑا جائے تو یہ جراثیم کی آماج گاہ بن جاتا ہے۔ بغیر یہ جانے آپ پورے گھر میں جراثیم پھیلا دیتے ہیں۔ اگلی بار برتن دھونے کے بعد اپنا سفنج ضرور صاف کر لیجیے گا۔ کچھ لوگ وقتافوقتا اپنا سفنج تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ جانوروں، کچن اور باتھ روم کے لیے الگ الگ سفنج ہونا چاہیے۔

جگہ پر براہ راست سپرے کرنا

یہ غلطی ہم سب کر چکے ہیں مگر آپ اس کو آسانی سے بدل سکتے ہیں۔ آج کے بعد صفائی کرنے سے پہلے صفائی کے کپڑے پر کچھ صفائی والا مادہ چھڑک دیا کریں، اور صفائی کف بعد اس پر سوکھا کپڑا پھیر دیا کریں۔ یہ مادے پر استعمال کیا جا سکتا ہے مگر شیشے، سٹیل اور لکڑی کے لیے یہ بہترین ہے۔ یہ آپ کا مفت بھی بچائے گا اور پیسہ بھی۔

ٹوائلٹ کا برش

Mobiliario Fondo Baño, Salgar Salgar حمام Toilets

ٹوائلٹ کا برش گندا کام کرتا ہے تو کیوں نہ اس کا اچھا خیال رکھا جائے؟ ٹوائلٹ کے صفائی کے بعد برش پر تازہ پانی بہائیں اور اسے پانچ منٹ کے لیے سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں۔ سوکھنے کے بعد برش واپس اس کی جگہ پر رکھ دیں۔

بہت تیز صفائی

آپ کبھی نہیں چاہیں گے کہ آپ کے مہمان جان لیں کہ آپ نے جلدی میں سب کام نبٹایا ہے۔ اگر وقت کم ہو تو کمروں کی ایک ایک کر کے صفائی کریں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ ایک وقت میں ایک کام پر دھیان دیں تو آپ کا کام آسان ہو جائے گا۔

ہدایات پڑھنا بھول جانا

Robot Side table &New غرفة نوم Bedside tables

کیا آپ اپنے گھر کی صفائی درست مصنوعات سے کر رہے ہیں؟ گھر کی صفائی کے لیے درست مصنوعات بنانے میں بہت سا وقت اور پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ ان کر مکمل طور پر استعمال میں لانے کے لیے بوتل پر دی گئی ہدایات ضرور پڑھیں۔ یہ لوگوں کو درست استعمال میں مدد کے لیے دی جاتی ہیں۔ ایک لمحہ رک کر انہیں پڑھیں اور پھر اپنا کام جاری رکھیں۔

دھوپ والے دن کھڑکیوں کی صفائی کرنا

Window Bay Seat homify غرفة المعيشة

دھوپ سے کھڑکی گرم ہو جاتی ہے اور جب آپ اسے دھوپ والے دن صاف کریں تو جھاگ اور صابن اس پر چپک جاتا ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کی کھڑکیاں گندی رہ جائیں گی۔ انہیں ذرا نمی والے دن صاف کریں اور سورج نکلنے کے بعد شفاف شیشوں کا مڑہ لیں۔

بائیں سے دائیں طرف صفائی کرنا

کھڑکیوں پر دائیں سے بائیں جانب کپڑا پھیرنے سے اس پر نشانات رہ جاتے ہیں۔ گرد سے نجات پانے کے لیے ٹیڑھے میڑھے رخ پر صفائی کریں۔

زیادہ لے لینا

زیادہ لینے والی چیزیں آپ کا پیسہ اور چاکلیٹ ہونی چاہئیں، ڈیٹرجنٹ نہیں، کیوں کہ اس سے کام بڑھ جائے گا۔ صرف اتنا ڈیٹرجنٹ خریدیں جس کی آپ کو ضرورت ہو۔

ویکیوم کلینر خالی نہ کرنا

کیا آپ سے ویکیوم استعمال کرتے وقت عجیب سی بو محسوس کی؟ یہ بھرے ہوئے ویکیوم کلینر کی ہو سکتی ہے۔ بھرا ہوا بیگ کلینر کے ہوا کے راستے میں رکاوٹ بنتا ہے۔

بجلی کے سامان کی صفائی

کیا آپ اپنے قیمتی بجلی کے سامان کو صفائی کے دوران خراب کرنا چاہتے ہیں؟ بالکل نہیں۔ پھر بھی ہم کئی بار عام ڈیٹرجنٹ کی بدولت ایسا کر بیٹھتے ہیں۔ آپ کو ان پر کسی بھی چیز کا سپرے نہیں کرتا چاہیے۔ اس کے بجائے کپڑے پر کچھ پانی کے چھینٹے ڈال لیں یا بس سادہ ڈسٹر استعمال کریں۔

امید کرتے ہیں کہ آپ ان تراکیب سے لطف اندوز ہوں گے۔ مزید کے لیے دیکھیے: گھر منظم رکھنے کی سادہ تراکیب۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا