12 انٹرنس کی سجاوٹ کے انداز جن کو دیکھ کر آپ کہیں گے کہ یہ میں نے کیوں نہیں سوچے!

Hamna – Homify Hamna – Homify
Entrance Troinex, LAdesign LAdesign الممر الأبيض، الرواق، أيضا، درج
Loading admin actions …

آپ کے گھر کی انٹرنس ہر آنے والے کو آپ کے ذوق کا پتا دیتی ہے۔ اکثر لوگ اس کی آرائش پر زیادہ توجہ نہیں دیتے اور اس کی وجہ سے اپنے مہمانوں کو متاثر کرنے کا ایک اہم موقع ضائع کر دیتے ہیں۔ 

اسی لیے ہم آج آپ کے لیے لاۓ ہیں ایسے انداز جن کی مدد سے آپ بھی اپنے گھر کی انٹرینس کو بہت خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اس میں سے ہر کنداز بہت مشہور ماہرین کا تیار کردہ ہے اس لیے آپ بے فکر ہو کر ان کی نقل کر سکتے ہیں۔ 

چلیں پھر آج کے دورے کا آغاز کرتے ہیں۔

سادہ مگر پراثر

homify منازل Accessories & decoration

سادگیمیں بھی بہت خوبصورتی ہوتی ہے۔ جیسا کہ اس لابی میں دکھایا گیا ہے، جدھر مختلف خانوں والی ایک کنسول میز رکھی ہوئی ہے۔  اس کے ساتھ موجود دیوار سادہ سے وال پیپر سے ڈھکی ہوئی ہے اور بغیر کسی فریم کے شیشے لگاۓ گئے ہیں۔ 

اسے کہتے ہیں سادگی میں ہی اصل حسن ہے۔

کشادہ اور وضع دار

اگر آپ کی انٹرنس کافی کشادہ ہے تو آپ اس کے دونوں اطراف میں لکڑی کی کنسول میز رکھ سکتے ہیں اور ان پر خوبصورت آرائشی اشیاء سے سجاوٹ کر سکتے ہیں۔

متاثرکن

سیاہ اور سفید رنگوں والے ٹائلز اور ڈیزائینر فانوس، الماری، بڑا سا شیشہ اور کوٹ وغیرہ ٹانگنے کی جگہ۔۔۔۔ یہ سب اشیاء مل کر آپ کی انٹرنس کو بہت خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

وضع دار

اس جگہ کی سب سے مرکزی چیز اس کا خوبصورت فانوس ہے۔ اور اس کے ساتھ گہرے نیلے رنگ کی سیڑھیاں اور ساتھ سرمئی اور سیاہ و سفید کے ملاپ والے رنگوں کے ساتھ اس جگہ کو بہت وضع داری مل رہی ہے۔

روایتی اور سٹائلش

Entrance Troinex, LAdesign LAdesign الممر الأبيض، الرواق، أيضا، درج Lighting

بنائی شدہ ٹوکریاں، لکڑی کی ٹرے اور اس کے اوپر رکھے منفرد انداز کی ارائش جن کو دیکھتے ہی ساتھ آپ کا ذہن بہت خوبصورت اور دور دراز کے علاقوں کی سیر کرنے لگے گا۔

ٹھنڈے علاقوں کے لیے

homify الغرف

سفید رنگ اور اس کس ساتھ موجود لکڑی کا استعمال اس چھوٹی سی انٹرنس کو ہی بہت خوبصورت بنا دے گا۔

رنگ

اگر آپ اپنی انٹرنس کو دیوان خانے سے الگ دکھانا چاہتے ہیں تو اس طرح سے جدید انداز میں رنگوں سے دونوں کو علیحدہ کر دیں۔ آپ کا گھر جدت کی مثال بن جاۓ گا۔

میں نے دیکھا مگر نہیں دیکھا

اگر آپ کا گھر تھوڑا چھوٹا ہے تو اس طرح کا انداز آپ کے لیے بہترین ہے۔ دیوان خانے کی ہلکی جھلک دکھانےوالا یہ روم ڈیوائڈر اس جگہ کشادگی کا انداز بھی لاۓ گا اور خوبصورتی بھی۔

آرٹسٹک

مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے آرٹ سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔ اس انٹرنس میں فرش کی سنہری ٹون کو آرٹ کی نمائش سے مطابقت رکھتے ہوۓ بنایا گیا ہے۔ یہ ہر آنے والے پر آپ کے اچھے ذوق کا اثر ڈالے گا۔

ڈیزائن

بےشک آپ کی انٹرنس چھوٹی ہو یا بڑی، اگر آپ اس کے ساتھ جڑی ہوئی چیزکے ڈیزائن پر توجہ دے دیں تو یہ آپ کی انٹرنس کو خودبخود بہت خوبصورت بنا دے گی۔

جیسے کہ اس تصویر میں سیڑھیوں کی ریلینگ ہے۔

دیہی انداز

اس جگہ قدرتی انداز اور چیزوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس کو دیکھ کر بالکل ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ کسی ٹری ہاوس میں آ گئے ہوں۔

شوخ اور منفرد

اس جگہ کا منفرد انداز، پوھے اور وال پیپر کا چناؤ آپ کے مہمانوں کو فورا ہی ٹراپکل جگہ کا خیال ذہن میں لانے پر مجبور کر دے گا۔

گزرگاہوں اور داخلی راہداریوں کی سجاوٹ کے 22 بہترین انداز بھی ضرور دیکھیں.

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا