ایک مکمل بہتری : ۴ متاژر کن باورچی خانے میں تبدیلیاں۔

Hiba Hiba
싱글 여성의 아파트 인테리어, Light&Salt Design Light&Salt Design
Loading admin actions …

یہ بہت یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ باورچی خانہ کسی بھی گھر کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔ یہ وہ بھی ہے جہاں ہم اپنے من پسند کھانوں کو کوڑے ہیں، اپنے ذاتی لمہے بسر کرتے ہیں، کھانا پکانے کے تجربے کرتے اور خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانا کھا کر لطف ان روز ہوتے ہیں۔ یہ کہنا بلکل بھی غلط نہیں ہو گا کہ باورچی خانہ کے نقشہ پر توجہ دینا سب سے زیادہ اہم ہے۔ اگر آپ باورچی خانے کے ڈیزائن میں کیا تبدیلی لائی جائے، یہ سوچ کر تاخیر کر رہے ہیں تو یہاں موجود ہیں ۴ عظیم تبدیلی کے مشورے۔ دیکھیے کیسے باورچی خانہ کو پھیکی ، تنگ اور بے لطف جگہ سے ایک خواب گاھ، بہترین اور کھلکھلاتی شکل دی گئی ہے جہاں کوئی بھی شوق کے ساتھ کھانا پلانا، مل جل کر بیٹھنا اور لطف اندوز ہونا چاہے گا۔ ائییں ایک نظر دیکھتے ہیں.

تزئین و آرائش سے پہلے کی : ایک اور کھلا باورچی خانہ

یہ باورچی خانہ ایک چھوٹے اپارٹمنٹ کا حصہ ہے،

جہاں یہ رہنے کے کمرے کے برابر جگہ گھیر رہا ہے۔ سامنے کے دروازے سے آتی ناکافی روشنی اور دکھاو ایک اچھا ملاپ نہیں۔ مایوس تر آئیوری کا فرش اور نیرس فرنشننگ باورچی خانہ کو دلکش بنانے میں بالکل ناکام ہے۔

تزئین و آرائش ک بعد : ایک کھلکھلاتی، آرام دھ باورچی خانہ

پہلی چیز جو یہ باورچی خانہ دیکھنے کے بعد ذہن میں آتی ہے وہ صفائ ، منظم اور بہترین ڈیزائن ہے۔ ڈیزائنرز نے نیا نمونہ مرتب کرتے وقت آدھے حصے پر دیوار تعمیر کر دی تاکہ خالی ضائع جگہ پر ہو جائے۔ یہ دیوار باورچی خانے کو داخلی راستے اور رہنے کے کمرے سے ممتاز کر رہی ہے، جیسا کہ کسی بھی گھر میں ہونا چاہئیے ۔الماری کی جگہ نئےجدید سفید دروازے لگا دئے گئے اور ایک اضافی ورک سٹیشن مہیا کیا گیا۔ کاونٹر کے ٹاپ پر لکڑی کا استعمال اضافی کچھ شامل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

تزئین و آرائش سے پہلے: بیمیل رنگوں کا ایک برا خواب

سب رنگ خوبصورت ہوتے ہیں مگر ہر رنگ کا ملاپ خوبصورت نہیں لگتا بلخصوص باورچی خانے میں۔ نیا نمونہ مرتب کرنے سے پہلے، الماری کے دروازے مختلف رنگوں کے تھے اور سنک ایک کونے میں لگا ہوا تھا۔ فرش بھوری رنگٹ کا تھا جو اندھیرا پیدا کر رہا تھا۔ڈیزائن میں کھڑکی کا استعمال سہی طریقے سے نہیں کیا گیا جو کہ باورچی خانے کو کسی کھانا پکانے کے شوقین کے لیے دلکشی سے محروم بنا رہا ہے۔ یہ جگہ بہت ناقابل ذکر اور بیزار ہے۔

تزئین و آرائش کے بعد : ہوائ تیمادارت کا باورچی خانہ

اب یہ ہے باورچی خانہ جس میں ہم کام کرنا چاہتے

ہیں۔ ترتیب کی خوبصورتی پر غور کریں جو کہ ڈیزائنرز نے بہترین طرز سے مرتب کی ہے۔ پہلی چیز جس سے آغاز لیا گیا وہ رنگ منتخب کرنا تھا اور پھر اس پر کام شروع ہوا۔ ہلکے نیلے رنگ کی الماریاں ساتھ لکڑی کی گہری رنگت کے کاونٹر کا ملاپ کامل ہے۔ یہاں کوئ رنگ بھی بیمیل نہیں۔ ڈیزائنر کی بنائ ہوتی یہ ٹائلیں باورچی خانے کی نیلی رنگت کے ساتھ جا رہی ہیں اور باورچی خانے کو ہم آہنگ ڈیزائن دے رہی ہے۔ کاونٹر کا پھٹا جو کہ میز کا کام سے رہا ، کھڑکی کے ساتھ رکھا گیا ہے تاکہ رہائشی ان پر پکا بھی سکیں اور کھا بھی سکیں۔ چالاک۔

تزئین و آرائش سے پہلے: جکرا، تنگ اور پرانا اسکول

بدقسمتی سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس باورچی خانے کو بنانے کے بعد اس پر سوچا گیا۔ ڈیزائن ایک قدیم اسکول ہے اور جگہ بھی تنگ۔ سنک، چولہے اور تندور کو ایک ساتھ ترتیب دینے کی وجہ سے یہ باورچی خانہ جکڑا گیا ہے۔ ریفریجیٹر داخلی راستے کو بند کر رہا ہے۔ یہ جگہ دو سے اوپر افراد کے لئے نہیں بنائی گئ، جو کہ بیشتر اوقات مسئلے کا باعث بن سکتی ہے۔ میلی سفید ٹائلیں اس باورچی خانے کی شکل کو کسی طرح بھی خوبصورت نہیں بنا رہیں۔

تزئین و آرائش کے بعد : ماڈرن فرنشننگ اور کھلی جگہ

تبدیلی کے بعد یہ باورچی خانہ کش قدر اچھا ہو گیا،

یہ بات ناقابل یقین ہے۔ سب سے پہلے باورچی خانے کو کسی ماڈرن چیز کی ضرورت تھی، جس پر ڈیزائنرز نے بہت توجہ دی۔ انہوں نے اسے ایک کھلے باورچی خانے میں تبدیل کر دیا اور ایک دیوار کو کھانا پکانے اور دیگر اشیاء کے لئے مخصوص کر لیا۔ پیتل کا لٹکتا لیمپ کافی روشنی میسر کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف پڑا کاونٹر کا پھٹا کام کرنے کے اور کھانا کھانے میز کا کام دے رہا ہے۔ لکڑی کا انتخاب پورے باورچی خانے کو ایک گرم احساس سے رہا ہے۔ اس جگہ کو دیکھ کر ہی ہم خوش ہو جاتے ہیں۔ یہاں ایک اور تزئین و آرائش کی کہانی ہے جسے آپ کو دیکھنا پڑھنا چاہئے

​تزئین و آرائش سے پہلے : ایک تاریک تنگ جگہ

وقت کے ساتھ ساتھ، بہت سے گھروں میں، باورچی خانہ ایک بے ترتیب کمرہ بن جاتا ہے اور وہاں کام کرتے دشواری ہوتی ہے۔ یہ وہ باورچی خانہ ہے۔ ریفریجیٹر بہت جگہ گھیرتا ہے۔ بڑی بڑی کھڑکیوں کے ہونے کے باوجود، یہ جگہ بہت اداس دکھائی دیتی ہے۔ یہاں بہت چھوٹے سائز کی الماریاں ہیں پھر بھی کاونٹر بھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

تزئین و آرائش کے بعد : ایک خوابوں کا باورچی خانہ

واہ! ہم دیکھ سکتے ہیں کس طرح معمار نے ڈیزائن کوتبدیل کیا ہے۔ یہ باورچی خانہ اب ایک ماڈرن رجہان کی کافی کی دکان جیسا لگتا ہے۔ ریفریجیٹر کی اب اپنی مخصوص جگہ ہے۔ لٹکتے ہوئے لیمپ اور بتیاں اسے روشن بنا رہے ہیں۔ چولہے کو ڈیزائن والی سفید رنگ کی ٹائلیوں سے مزید تبدیل کیا گیا۔ اس تزئین و آرائش سے ہر چیز مزید ترتیب میں دکھائی دیتی ہے اور باورچی خانہ ایک خوشنما، روشن اور صاف منظر پیش کر رہا ہے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا