جدید اپارٹمینٹس کے لیے 10 زبردست آئیڈیاز

Hamna – Homify Hamna – Homify
Ponte Milvio | Minimal Design, EF_Archidesign EF_Archidesign غرفة المعيشة
Loading admin actions …

آج کل زیادہ تر بڑے شہروں میں گھروں کی نسبت اپارٹمینٹ میں رہنے کا رجہان زیادہ بڑھ رہا ہے۔ اسی لیے ہم آج آپ کے لیے 10 ایسے اپارٹمنٹس لاۓ ہیں جو کہ اپنے زبردست انداز، حسین رنگوں کی تقسیم اور خوبصورت فرنیچر کی وجہ سے ہم لوگوں کے پسندیدہ ثابت ہوۓ ہیں۔ 

یہ سارے اپارٹمنٹ ماہرین کی ایک ٹیم کے منظور شدہ ہیں اور آج کل کے فیشن کے عین مطابق ہیں۔ اسی لیے اب بے فکر ہو کر ان  کے انداز نقل کر سکتے ہیں۔

چلیں پھر آپ بھی دیکھیں یہ زبردست اپارٹمنٹ۔

1- سادہ انداز

یہ اپارٹمینٹ سادگی ہی اصل خوبصورتی ہے والے قول کی عملی مثال ہے۔ اس پورے اپارٹمینٹ کے اندر فرنیچر اس طرح سے رکھا گیا ہے کہ اس جگہ کی کشادگی مزید نمایاں ہو۔ اس کے علاوہ اس کی ایک اور زبردست بات یہ ہے کہ اس کا ہر کورہ ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے لیکن پھر بھی کسی کمرے کی پرایویسی متاثر نہیں ہو رہی۔ 

2- ہلکے اسکینڈینیوین ٹچ کے ساتھ

جدید اور اسکینڈینیوین انداز والے اس اپارٹمینٹ کی آرائش کے لیے جیومیٹرک اشکال اور ان کے ساتھ سدا بہار سفید اور سیاہ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسکی وجہ سے یہ اپارٹمینٹ اور زیادہ جدید اور کشادہ لگ رہا ہے۔ 

3- سیاہ اور سفید

homify غرفة المعيشة

ان دو رنگوں سے زیادہ زبردست کامبینیشن کسی اور رنگ کا نہں ہوتا کیونکہ جب بھی سفید اور سیاہ رنگ اکھٹے ہوتے ہیں تو نتیجہ بہت دلکش نکلتا ہے۔ اس اپارٹمینٹ میں بھی انھیں دونوں رنگوں کو استعمال کر کے نہایت جدید اور خوبصورت نتائج حاصل کیے گیے ہیں۔

4- حسین کامبینیشن

اس اپارٹمینٹ میں ماہرین نے قدیم انداز کو جدت کے ساتھ بہت خوبصورتی سے جوڑا ہے۔ ادھر استعمال کیا گیا فرنیچر تھوڑے پرانے انداز کا ہے مگر اس کا جدید خطوں پر تیار کردہ ڈیزاین اس قدیم انداز کے فرنیچر کے ساتھ مل کر بہت زبردست توازن پیدا کر رہا ہے۔

5- سفید رنگ اور لکڑی

سفید رنگ کے ساتھ لکڑی کا استعمال آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتا۔ اس سے آپ کے گھر کو بہت وضع دار اور جدید انداز ملتا ہے۔ اس جگہ کی سجاوٹ کلاسک اور جدید انداز ملا کر کی گئی ہے۔

لکڑی کے استعمال سے بنے 15 جدید اور دلکش باورچی خانے.

6- قدرتی اشیاء

لیدر کے صوفے، لکڑی کا جھولا اور پودوں کا اضافہ اس اپارٹمینٹ کو قدرت کے جہت قریب کر رہا ہے۔ اگر آپ کو بھی قدرت کے قریب رہنا اچھا لگتا ہے تو یہ انداز آپ کے لیے بہترین ہے۔

7- منفرد انداز

اس جگہ کی آرائش کے وقت صرف کسی ایک انداز کو استعمال نہیں کیا گیا ہے بلکہ مختلف انداز کو ملا کر بہت زبردست نتائج حاصل کیے گیے ہیں۔  کوئی بھی چیز ادھر بھدی اور عجیب نہیں لگ رہی ہے۔ اور نا ہی یہ جگہ پھیلی بکھری لگ رہی ہے۔

8- جدید انداز

فرش پر استعمال کیے گیے سفید تختے اور سفید ہی رنگ کا فرنیچر ایک کونے میں موجود پتھروں کی دیوار کے ساتھ بہت حسین لگ رہے ہیں۔ 

9- خوبصورت ترین

سادہ، اور نہایت جدید اور بے حد خوبصورت۔۔۔ اس اپارٹمینٹ کو دیکھ کر سب کے ذہن میں یہی بات آتی ہے۔  اس کا فرنیچر دیکھ کر یہ پتا چل رہا ہے کہ پلاسٹک بھی اسٹائل میں کسی سے پیچھے نہیں۔

10- بولڈ

اس اپارٹمینٹ میں سامنے لٹکتے دھاتی گلوب بہت بولڈ لیکن بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں۔ ان کا استعمال آپ کو بتا رہا ہے کہ آپ اپنے ذوق کے مطابق کسی ایک بھی بولڈ اور منفرد چیز کا اضافہ کر دیں تو پوری جگہ کا نقشہ ہی بدل جاتا ہے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا