7 چیزیں جن پر سیاہ رنگ کر کے گھر کی آرائش میں اضافہ کر سکتے ہیں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Lake of the woods cottage, Unit 7 Architecture Unit 7 Architecture غرفة المعيشة
Loading admin actions …

کیا آپ بھی اس چیز کے شوقین ہیں کے ہر سال آپ کے گھر میں کچھ تبدیلی آۓ؟  اور آگر کبھی آپ کا بجٹ تھوڑا ہو رہا ہو تب بھی آپ کوشش ضرور کرتے ہیں، چاہے وہ  فرنیچر کی سیٹنگ تبدیل کر کے ہی تبدیلی کیوں نا  لائی گئی ہو۔ اگر ایسا ہے تب تو آپ کے لیے یہ مشورے زبردست ہیں۔ ہم آپ کو بتانے لگے ہیں ایک ایسا سستہ طریقہ جس کو استعمال کر کے آپ اپنے گھر میں بہت منفرد اور بولڈ انداز لا سکتے ہیں۔

اس کے لیے آپ سیاہ پینٹ کے چند ڈبے خرید لیں اور اپنے معمولات میں سے وقت نکال کر اس پینٹنگ پروجیکٹ کو مکمل کر لیں۔ یہ DIY بہت آسان اور سستہ ہے مگر بہت بڑی تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ چلیں پھر آپ بھی دیکھیں۔

1- دروازے

صرف دروازے پر ہی رنگ کرنے سے پورے کمرے کا انداز بدل جاتا ہے۔ اگر آپ پورے دروازے پر سیاہ رنگ نہیں کرنا چاہتے تو صرف اس کے کٹاؤ پر ہی سیاہ رنگ کرنے سے بہت تازگی بھر احساس مل جاۓ گا۔

آپ گھر کا کوئی بھی دروازہ سیاہ رنگ کا بنا سکتے ہیں۔ جیسے اس تصویر میں مرکزی دروازے پر سیاہ رنگ کر کے بہت بولڈ اور منفرد انداز لایا گیا ہے۔

2- سیڑھیاں

سیڑھیوں کی ریلنگ جب سیاہ رنگ کی ہوں تو بہت ہی زبردست لگتی ہیں۔ یہ سارے کمرے میں سب سے نمایاں ہو جاتی ہیں اور بہت خوبصورت اور متوازن انداز لاتی ہیں۔ جیسے اس تصویر میں  کے  ماہرین نے سیڑھیوں کو کتنا وضع دار انداز دیا ہے۔

آپ صرف ریلنگ ہی نہیں بلکہ سیڑھیوں پر بھی سیاہ رنگ کر سکتے ہیں۔

3- باورچی خانے کے کیبنٹ

باورچی خانے میں بولڈ اور جدید انداز لانے کے لیے اس کے کیبنٹ پر سیاہ رنگ کر لیں۔ پورے کیبنٹ پر سیاہ رنگ کرنے سے وہ پس منظر میں چلے جاتے ہیں جو کہ اس وقت بہت زبردست ثابت ہوتے ہیں جب آپ کے باورچی خانے میں بہت سارے کیبنٹ موجود ہوں۔ 

اگر آپ چند کیبنٹ پر سیاہ رنگ کریں گے تو اس سے بھی بہت پرلطف انداز ملے گا اور باورچی خانے میں گہائی آئے گی۔

4- آتش دان

اگو آپ کے گھر میں آتش دان موجود ہے تو اسے نمایاں کرنے کے لیے آپ اس پر سیاہ رنگ کر سکتے ہیں! میٹ رنگ سے اس کو بہت نرم سا تاثر ملے گا جب کے ہلکی چمک والے رنگ سے آگ اس سے منعکس ہو گی اور پورے کمرے میں خوبصورتی سے پھیلے گی۔

جیسے اس تصویر میں آرائش کے لیے سب سے نمایاں اور مرکزی چیز یہ سیاہ رنگ والا آتش دان ہے، اگر اس پر سفید یا بھورا رنگ ہوتا تو یہ اتنا خوبصوت نا لگتا۔

5- دیواریں یا چھت

اگر آپ بھی ایسی شخصیت رکھتے جسے تجربات کرنا اچھا لگتا ہے تو آپ بھی اپنے گھر کی چند دیواروں یا پھر چھت پر سیاہ رنگ ضرور کریں۔ اس تصویر میں دکھائی گئی خوابگاہ کی دیوار پر سیاہ رنگ کر کے بہت جدید انداز لایا گیا ہے۔  یہ انداز اونچی چھت والے روشن کمرے کے ساتھ بہت اچھا لگتا ہے۔

6- شیلف

Custom shelf wall, FURN FURN حديقة داخلية Interior landscaping

اپنے گھر میں موجود شیلف پر سیاہ رنگ کر کے دیکھیں اسے کتنا زبردست انداز ملے گا۔ یہ آپ کی کتابوں کو فریم فراہم کریں گے اور ان کے عنوان کو نمایاں کریں گے۔ جیسے اس تصویر میں دکھایا گیا شیلف کتابیں، اور دیگر اشیاء رکھنے کے لیے کتنا جدید انداز فراہم کر رہا ہے۔

۲۵ الماریاں اور شیلف جنہیں مزید سامان رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے.

7- تختہ سیاہ والی دیوار

آپ اپنے گھر میں پرانا انداز لانا چاہتے ہیں؟ اتنا پرانا کے آپ اپنے اسکول کے زمانے میں پہنچ جائیں؟ تو پھر آپ اپنے گھر میں ایک دیوار کو تختہ سیاہ میں بدل دیں۔ اس منفرد دیوار سے آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں بہت نکھار آئے گا۔ جب آپ کا جیسا موڈ ہو اس کے حساب سے اس دیوار پر نقش و نگار بنائیں یا اپنا پسندیدہ قول لکھ لیں۔ اس تصویر میں Collecto کے ماہرین نے باورچی خانے کی ایک دیوار کو یہ انداز دے کر اس پورے باورچی خانے کو پرلطف بنا دیا ہے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا