آپکی حوصلہ افزائی کے لیے باورچی خانے میں چیزیں /اشیاء رکھنے کی آٹھ مفید تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Fantastisches Leben auf dem Bauernhof, Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH Beinder Schreinerei & Wohndesign GmbH مطبخ
Loading admin actions …

 آپ کے گھر میں باورچی خانے کو امتیازی حثیت حاصل ہوتی ہے اسی طرح اس کو صاف ستھرا دکھانے اور منظم رکھنے  اور سکی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے آج ہم ہومی فائی میں  آپ کے باورچی خانے کے لیے آٹھ مفید تجاویز لائے ہیں۔ جن سے آپ حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اپنے باورچی خانے کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنا  سکتے ہیں ۔ اس مضمون میں ہم  آپ کے باورچی خانے کے لیے  الماریوں / درازوں ،کائونٹر اور دیگر اشیاء کے مختلف ڈیزائن لائے ہیں جن سے آپ زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ 

اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لیے درازوں کا استعمال

اس تصویر میں اشیاء رکھنے کے لیے لکڑی کی درازوں کا استمال کیا گیا ہے ۔ جو کہ ایک لمبی قطار میں بنائی گئی ہیں اس طرح کی درازوں کے استمعال سے آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا اور کُھلا نظر آئے گا۔اس باورچی خانے میں آپ اپنے استعمال کی تمام اشیاء باآسانی ترتیب سے رکھ سکتے ہیں 

درازوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی الماریوں کا استعمال

آپ اپنے باورچی خانے  کو منظم دکھانے کے  ساتھ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے درازوں کے ساتھ چھوٹی الماریوں کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ درازوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی الماریوں کا اضافہ کیا گیا ہے  ان مختلف حجم رکھنے والی درازوں اور الماریوں کی بدولت ہم اپنے باورچی خانے کو بہترین طریقے سے منظم کر سکتے ہیں۔

مختلف اشیاء رکھنے کے لیے جدید انداز طرز کے بنی ہوئی الماریاں اور درازیں

اس باورچی خانے میں جدید اندازِ طرز دینے اور زیادہ اشیاء رکھنے کے لیے درازوں کے ساتھ کاوئنٹر کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس کاوئنٹر کے نیچے بھی مختلف چیزیں رکھنے کے لیے درازوں کا اضافہ کیا گیا ہے اور دائیں طرف اوپر کی طرف لکڑی کی الماری بنائی گئی ہے جس میں آپ اپنے شیشے کے برتن رکھ سکتے ہیں

کھلی شیلف/طاق

اس جدءد طرز کے باورچی خانے میں کھلی شیلفز/طاق کا استع،مال کیا گیا ہے۔ان شیلفز/طاق میں ہم اپنی روز مرہ کی یستعمال ہونے والی اشیاء رکھ سکتے ہیں تاکہ ان تک آسانی سے رسائی حاصل ہو۔اس جدید باورچی خانے میں مرکزے  کائونٹر کے نچلے حصے میں بھی کھلی شیلف بنی ہوئی ہیں تاکہ یضافی اشیاء کو ان میں رکھا جا سکے اور کائونٹر پر چیزیں جمع ہو کر بے ترتیبی پیدا نہ کریں۔

شیشے کی بند چھوٹی اور بڑی شیلفز/طاق

یہ بھی ایک جدید طرز کا باورچی خانہ ہے اس میں بھی اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لیے شیشے کے چھوٹے اور بڑے طاق بنائے گئے ہیں۔جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ کائونٹر کے باہر کی طرف شیشے کے دروازے لگا کر اسے بند شیلف/طاق کی شکل دی ہے اس میں ہم آسانی سے اپنے برتن جیسے کہ دیگچی فرائی پین  اور دوسرا ضروری سامان رکھ سکتے ہیں۔

لوہے کی درازیں اور پلاسٹک کے شیلف/طاق

اس باورچی خانے میں بھی اشیاء کو محفوظ اور منظم رکھنے کے لیے باقاعدہ شیلف/طاق کا انتظام کیا گیا ہے۔اس تصویر میں آپ دیکھتے ہیں کہ بیسن کے اوپر برتن جیسے کی پلیٹیں ڈشیں رکھنے کے لیے پلاسٹک کے شیلف بنائے گئے ہیں اور جب کہ بیسن کی دائیں جانب لوہے کی دو درازیں بنائی گئی ہیں جن میں آپ اپنے شیشے کے برتن آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔

لکڑی کی بند درازیں اور الماریاں

ہم میں سے بہت سے لوگ کھلی شیلف/طاق اور کیبن/خانوں کو پسند نہیں کرتے تو ان کے لیے ہم یہ جدید طرز انداز کا باورچی خانہ لائے ہیں جس کی تصویر آپ دیکھ سکتے ہیں۔اس باورچی خانے میں بائیں طرف لکڑے کے بند کیبن بنائے گئے ہیں جس میں آپ اپنے برتن اور دوسری مشینی اشیاء رکح سکتے ہیں جبکہ مرکزی کائونٹرز کے نچلے حصے میں درازیں بنائی گئی ہیں جن میں آپ اپنی کٹلرے کا سامان رکھ سکتے ہیں اور آپکو اس تک آسانی سے رسائی حاصل ہوتی ہے۔

شاندار اور نفیس دیواری الماریاں

اس تصویر میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس باورچی خانے میں اشیاء رکھنے کے لیے دیوار میں نصب الماریوں کا استعمال کیا گیا ہے ان الماریوں کے دروازے شیشے کے بنے ہوئے ہیں ان میں اشیاء آسانی سے رکھی جا سکتی ہیں ان الماریوں میں اپنے برتنوں کو سجاوٹی انداز میں ترتیب سے رکھ سکتے ہیں شیشوں کی وجی سے تمام سجاوٹ دکھائی دیتی ہے جو کہ دلکش نظر آتی ہے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا