متاثر کن بیڈ روم کی تجاویز

Farheen Farheen
APARTAMENTOS PARA TURISMO / Short term rental apartments, Staging Factory Staging Factory غرفة نوم خشب Wood effect
Loading admin actions …

آپکا بیڈ روم آپکی جنت ہے۔ دن بھر کام کرنے کے بعد ایک بیڈ روم ہی ہے جس میں آپکو سکون ملتا ہے۔ اس لیئے ضروری ہے کہ آپکا بیڈ روم آرام دہ ہو لیکن آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ اور عناصر بھی ہیں جنکا آپکو دھیان رکھنا ہوگا۔ اس کام کے لیئے پروفیشنلز موجود ہیں لیکن آج ہم اپنے اس مضمون میں  ہم آپکو آپکے بیڈروم کی دلکشی بڑھانے کے لیئے تجاویز دیں گے جو کہ آپکو یقینا بہت زیادہ پسند آئیں گے کیونکہ آجکل کے رجحانات پر ہماری گہری نظر ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کچھ متاثر کن تجاویز

سادہ اور دلکش

اگر آپ بھی سادگی کے دلدادہ ہیں تو یقینا یہ ڈیزائن آپکے لیئے بنا ہے۔ اس میں بہت زیادہ سجاوٹوں کو استعمال نہیں کیا گیا لیکن اسکی سجاوٹ آنکھوں کو بھلی محسوس ہوتی ہے۔ بیڈ روم کا فرش ماربل یا ٹائلز کی بجائے لکڑی کا رکھا گیا ہے جو کہ سکون کا احساس دلاتا ہے۔ اس کمرے کے ساتھ ایک ٹیرس بھی موجود ہے جو کہ ہوا خوری اور قدرتی روشنی کا ذریعہ ہے۔ اسکا امتزاج بہت قدرتی ہے صرف دیواروں پر کچھ آرٹ کے نمونے لگائے گئے ہیں جو کمرے کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں۔

تجویز: چھوٹے کمروں کی کشادگی کے لیئے پینٹ ہلکا رکھیں

منفرد

اگر آپ سادگی کے ساتھ ساتھ کچھ منفرد کچھ الگ چاہتے ہیں تو یہ ڈیزائن ضرور دیکھیں۔ اس میں دیواروں کا رنگ ہلکا رکھا گیا ہے جس سے کمرے کی کشادگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بیڈ کے ساتھ ایک کھڑکی ہے جو کہ قدرتی روشنی کا ذریعہ ہے۔ کمرے کا انٹیریئر بھی انتہائی سادہ ہے اس میں صرف ایک سائیڈ ٹیبل موجود ہے۔ کمرے میں روایتی لیمپس سے بچا گیا ہے اور بلکل منفرد لٹکنے والے لیمپس لگائے گئے ہیں۔ بیڈ کے پیچھے کمرے کو منفرد وضع دینے کے لیئے پرانے زمانے کے دروازے ری سائیکل کر کے چسپاں کیئے گئے ہیں یہ ایک بلکل انوکھی چیز ہے

تجویز: کمرے کی کشادگی کے لیئے اس میں فرنیچرکم رکھیں

پرآسائش

اس کمرے کو پچھلے کمروں کی نسبت پر آسائش رکھا گیا ہے۔  اس کا فرنیچر اور سجاوٹیں بھی بہت پر آسائش ہیں۔ اس کمرے کے فرش پر قالین بچھا ہے ، گہرے اور ہلکے رنگ کا امتزاج مکمل ہے۔ اس کمرے میں بیڈ کے ساتھ ساتھ سائیڈ ٹیبل اور بیک بیڈ بھی موجود ہے جو اسے مزید دلکش اور پر آسائش بنا رہے ہیں

نفیس

اس کمرے میں بہت سی اشیا روایت سے ہٹ کر استعمال کی گئی ہیں جیسے کہ اسکا بیڈ بلکل منفرد اور انوکھا ہے۔ بیڈ کے پیچھے سجاوٹ کے لیئے ایک بہت بڑا ماسٹر پیس چسپاں کیا گیا ہے۔ قدرتی رنگوں کی وجہ سے ماحول بہت نفیس لیکن جدید لگ رہا ہے۔ اس کمرے میں اسٹوریج کے لیئے ایک الماری بھی رکھی گئی ہے

بلکل قدرتی

اگر آپ خوش قسمت ہیں کہ آپکا گھر ایسی کسی جگہ پر واقع ہے تو اپنے بیڈ روم کو بلکل قدرتی ماحول میں سجائے ۔ دیواروں کی جگہ شیشے لگائے یہ آپکو قدرتی ماحول کا احساس دلائے گا۔ اسکا فرش آرام اور سکون کے لیئے لکڑی کا رکھا گیا ہے ۔ کمرے میں مصوری کی ضرورت نہیں کیونکہ شیشے کے باہر ایک خوبصورت منظر آپکا منتظر ہے۔ ایک کرسی بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیئے رکھی گئی ہے

ذاتی تخلیق کریں

ان میں سے کوئی ڈیزائن اور سجاوٹ بھی آپکے مطابق نہیں کوئی بات نہیں آپ اپنا کسٹم ڈیزائن تخلیق کر سکتے ہیں۔ بیڈ کے پیچھے کی خالی جگہ کو استعمال کریں اور اپنے پسندیدہ کردار کی پینٹنگ لگائیں یا پھر کوئی مشہور مقولہ لکھیں۔ کمرے کا انٹیریئر بھی اس مناسبت سے ترتیب دیا گیا ہے اس الماری کو دیکھیں کتنی کمال

وال پیپر کا استعمال

اگر آپکا سادہ کمرہ آپکو بیزار کر رہا ہے لیکن بھاری انٹیریئر اور سجاوٹیں آپکو پسند نہیں تو یہ ایک آسان اور سستا حل ہے۔ کوئی بھی من پسند ڈیزائن اور رنگ لیجیئے اور وال پیپر لگائیے

نوٹ: زیادہ ڈیزائن والا وال پیپر کمرے کو بصری طور پر تنگ کرسکتا ہے

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا