لاؤنج کے 9 ایسے میز جن کی موجودگی خوبصورتی کی ضمانت ہے

M Usman M Usman
Magazine editorial - House in Sai Kung by Millimeter, Millimeter Interior Design Limited Millimeter Interior Design Limited غرفة المعيشة
Loading admin actions …

روایتی طور پر میز کھانے پینے، کتب اور آرائش کی اشیا رکھنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں مگر میز بذات خود بھی ایک آرائشی سامان ہے جس میں آپ جدت لا کر گھر کی خوبصورتئ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ہر گھر میں لاؤنج ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں سب مل جل کر بیٹھتے اور گپ شپ لگاتے ہیں۔ اس لئے سجاوٹ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، اور میز اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 

آج کے اس مضمون میں گول اور مستطیلی شکل کے ایسے میز رکھے گئے ہیں جو خوبصورتی اور سٹوریج دونوں کام آ سکتے ہیں۔ تو دیکھئے اور اپنے گھر کے لئے پسند کیجئے۔

1. رنگوں کا امتزاج

سادہ اور پُروقار انداز کے اس کمرے کا میز جدید ڈیزائن اور دو رنگوں پر مشتمل ہے۔ ماربل پر موجود غالیچہ اور اس پر موجود میز کے ایک حصے کا رنگ ایک ہے۔

2. مربع شکل کا خوبصورت میز

کشادہ اور آرام دہ لاؤنج میں ٹھوس قسم کا میز بھلا معلوم ہوتا ہے۔ سفید اور ہلکے بادامی رنگ کے اس لاؤنج میں روشنی کا انتظام بھرپور ہے۔ اس میز کو آپ میگزین اور دوسری اشیا کی سٹوریج کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

3. تنگ جگہ میں بہترین

آج کے اس دور میں جگہ کی کمی بڑا مسئلہ ہے، لیکن آپ مناسب ترتیب سے اس مشکل کو موقع میں بدل سکتے ہیں۔ اس جگہ میں جیومیٹری کے اصولوں پر بنے میز آپ کے سگھڑ پن کا ثبوت ہیں۔ اس کھلی کھڑکی سے آنے والی قدرتی روشنی نعمت ہے۔
مختصر جگہ میں عمدہ انتظام کے لئے یہ تجاویز ضرور دیکھیں۔

4. دودھ ملائی

کیا یہ دیکھ کر آپ کو دودھ ملائی کا خیال نہیں آیا؟ سفید رنگ کے صوفوں پر موجود گول تکیے اور  گول میز شاہانہ انداز ہے۔ ہلکے رنگوں اور بڑی کھڑکی سے آنے والی قدرتی روشنی کی وجہ سے یہ جگہ روشن اور چکمدار ہے۔

5. کلاسیکل

اگر آپ گھر میں بہت زیادہ سجی سجائی اشیا کو پسند نہیں کرتے تو یہ لاؤنج آپ کے لئے ہے۔ سفید رنگ کے میزوں کو دیکھئے سادگی کا نمونہ ہیں اور ان کے اوپر رکھی قدرتی اشیا آپ کے رحجان کو ظاہر کرتی ہیں۔

6. فن کا نمونہ

گولائی میں بنے میز اس خوبصورت بیٹھک کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ رنگ برنگے تکیوں اور صوفوں کے درمیان ہلکے رنگ والے ان میزوں پر رکھی سجاوٹ کی اشیا آپ کے ذوق کا ثبوت ہیں۔

7. شیشہ اور ایلومونیم

(CLEAN DESIGN) کی طرف سے شیشے اور ایلومونیم سے بنا یہ میز سادگی میں بے مثال ہے۔ جب ہر چیز گہرے رنگوں پر مشتمل ہو تو قیمتی غالیچے کے اوپرہلکے رنگ کا میز توجہ کھینچ لیتا ہے۔

8. دل کش

دل کی شکل جیسا یہ دل فریب میز اس رنگ برنگے لاؤنج میں جچ رہا ہے۔ شیشہ کا ڈیزائن اور لکڑی کے پائے عمدہ امتزاج  ہیں۔ 

9. جیسا چاہیں ویسا پائیں

جب دفتر میں کام کرنے کا دل نہ ہو تو ایسا میز آپ کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔ اس چھوٹے سے میز پر دو افراد آرام سے کام کر سکتے ہیں جبکہ اسی میز کے اندر سامان کو بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

اگر تھوڑی جگہ میں زیادہ سامان رکھنا چاہتے ہیں تو گھریلو سامان سلیقے سے رکھنے 14 طریقے ضرور پڑھیں۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا