رہائشی کمرے کی تزئین و آرائش کے طریقے

usranaz usranaz
Residence at Rohini, New Delhi, Design Essentials Design Essentials غرفة المعيشة خشب رقائقي
Loading admin actions …

ہم سب کا یہ خواب ھوتا ھے کہ ہمارا گھر سب سے خوبصورت اور دلکش ھو۔ اور ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہر کوئی انہیں تعریفی انداز میں دیکھے۔ در حقیقت  گھر کے کمرے، باورچی خانہ اور خواب گاہ کا انداز گھر میں رہنے والے باشندوں کے سوچ کی عکاس ھوتے ہیں۔ اس لئے ضروری ھوتا ھے کہ ہمارا گھر خوبصورت انداز میں سجا ھوا ھو۔

ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم آج آپ کو گھر کو خوبصورت انداز میں سجانے اور اس کے تزئین و آرائش کے طریقوں کے بارے میں بہترین تجاویز پیش کریں گے۔اگر آپ اپنے گھر کو پہلی بار سجانے لگے ہیں تو یہ مضمون آپ کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ھوگا۔

تو پھر چلیں! ایک نظر ان تجاویز پر ڈالتے ہیں۔

1۔ قدرتی روشنی کابہاؤ

رہائشی کمرے کی خوبصورتی کے لئے ضروری ھے کہ اس میں قدرتی روشنی کے بہاؤ کے لئے مناسب انتظام فراہم کیا جائے۔ روشنی کمرے میں کشادگی کا احساس پیدا کرتی ھے۔ اس مقصد کے لئے کمرے میں کھڑکی اور روشن دان بہترین ذریعہ ثابت ھوتے ہیں۔

2۔ لکڑی کا استعمال

رہائشی کمرے میں لکڑی اس کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ھے۔ اس ماڈل میں لکڑی کے فرش اور دیواروں پر لکڑی کے پینل ایک دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔ اسی طرز پر مشتمل چھت کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ھے۔ لکڑی کے رنگ سے ہم آہنگ رنگ کے صوفے اور ٹیبل رنگوں کا حسین امتزاج پیش کر رہے ہیں۔

3. ہم آہنگ رنگوں کے ساتھ

ہلکے اور ہم مزاج رنگ کمرے کی زندگی میں رنگ بھر دیتے ہیں۔ سرمئی رنگ کی کرسی اور صوفی فرش کے رنگ کے ساتھ مل کر ایک دلکش منظر پیش کر رہی ھے۔ دیواروں اور چھت پر ہلکے رنگ کے روغن کمرے کی نفاست کو ابھار رہے ہیں جب کہ سفید قالین کا ٹکڑا اس کی رونق کو بحال کر رہا ھے۔

4۔ سادگی میں خوبصورتی پوشیدہ ھے

미사센트럴자이 51평 테라스하우스 인테리어, TheCUBE TheCUBE غرفة المعيشة

اپنے رہائشی کمرے کو بہت سی چیزوں سے مت بھر دیں اس سے بے ترتیبی اور گندگی پھیلتی ھے۔ غیر ضروری چیزوں کو سٹور کرنے کے لئے درازوں اور الماریوں کا استعمال کریں۔ یہ ماڈل سادگی اور خوبصورتی ایک ایک بہترین مثال ھے۔ ہلکے رنگ اور صاف ستھرا کاؤنٹر رہائشی کمرے کی نفاست کو بڑھا رہا ھے۔

5۔ وال پیپر

Air Ballon homify غرفة المعيشة wall mural,wallpaper,baloon,air baloon,sky

دیواروںکو ڈھانپنے اور انہیں دلکش بنانے کے لئے لکڑی کے پینل اور دیواری وال پیپر کا استعمال عام کیا جاتا ھے۔ مارکیٹ میں رنگا رنگ اور جدید اقسام کے وال پیپر دستیاب ہیں۔آپ کے رہائشی کمرے کا ماحول آپ کے خیالات کی عکاس ھوتے ہیں اسلئے وال پیپر کو منتخب کرتے وقت اپنی پسند اور مرضی کے ساتھ جدت اور دلکشی کو بھی لازمی ملحوظِ خاطر رکھیں۔

6۔ قدرت کا لطف اٹھائیں

آج کل یہ رجحان عام پایا جاتا ھے کہ رہائشی کمرے میں قدرت کے رنگوں کو بھی شامل کیا جائے۔اس مقصد کے لئے آنگن کے باغ کو رہائشی کمرہ سے متصل کیا جاتا ھے۔ آپ اس میں ٹی۔وی شو سے لطف اندوز ھوتے ھوئے قدرت کے نظاروں سے بھی مزہ اٹھا سکتے ہیں۔ جیسا کہ اس ماڈل  میں دکھایا گیا ھے کہ قدرتی باغ کے تاثر کو رہائشی کمرہ میں شامل کرنے کے لئے ایک بڑے سائز کے شیشے کا استعمال کیا گیا ھے جو نہ صرف قدرتی روشنی کو اندر داخل کر رہا ھے بلکہ قدرتی مناظر کی فرحت سے بھی لطف اندوز کرا رہا ھے۔

7۔ دیہی سٹائل

جہاں رہائشی کمرے کو سجانے کے لئے نت نئے ڈیزائن اور جدید سٹائل پیش کئے جاتے ہیں وہاں دیہی سٹائل کو شامل کرنے کی مقبولیت میں بھی اضافہ ھو رہا ھے۔ اندرونی حصوں کے پیشہ ور ڈٰزائنر جدید اور دلکش سٹائل کے ڈیزائن میں دیہی سٹائل کو بھی بہت خوبصورت انداز میں شامل کرتے ہیں جیسا کہ اس ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔

ہلکے رنگوں کے ساتھ شوخ رنگ کا قالیں کا ٹکڑا ایک جدید طرز پیش کرر ہا ھے جبکہ بالکونی کو جاتی  سیڑھیوں کے ساتھ پتھریلی دیوار ایک دیہاتی سٹائل کی نمائندگی کر رہی ھے۔ یہ اس کمرے کی دلکشی میں ایک خؤبصورت اضافہ ھے۔

8۔ شوخ رنگ

ہلکے رنگ کمرے کو روشن اور کشادہ ظاہر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان ہلکے رنگوں میں شوخ رنگ کمرے کی رونق کو بڑھا دیتے ہیں۔ ہلکے اور نفیس رنگ کے صوفے اور لکڑی کے میز کمرے کو صاف ستھرا اور نفیس بنا رہے ہیں جب کہ سیاہ رنگ کے پردے اور کشن کمرے کے ماحول کو دلچسپ اور حیرت انگیز بنا رہے ہیں۔ سیاہ اور سفید رنگوں کا حسین امتزاج کمرے کی خوبصورتی اور دلکشی کی اپنی مثال آپ ھے۔

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا