ایک شاندار اپارٹمنٹ

Farheen Farheen
large apartment in classic style in Moscow, Rubleva Design Rubleva Design غرفة نوم
Loading admin actions …

آپ بھی گھر خریدنا چاہتے ہیں لیکن آپ ابھی صرف ایک اپارٹمنٹ افورڈ کر سکتے ہیں لیکن آپ نے سن رکھا ہے کہ اپارٹمنٹ نہ تو زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں نا بڑے ۔ اب آپ شش وپنج کا شکار ہیں تو اس مضمون کے ذریعے ہم آپکی مشکل کو آسان کر دیتے ہیں۔ اس میں ایک کلاسیکل اسٹائل اپارٹمنٹ کے مختلف کمروں کو پیش کیا گیا ہے تو آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں اس شاندار اپارٹمنٹ پر جس کو دیکھتے ہی آپکو اس سے محبت ہوجائے گی

لیونگ روم

ایک شاندار لیونگ روم جو کہ بے حد کشادہ بھی ہے اس بات کی نفی کرتا ہے کہ اپارٹمنٹ خوبصورت نہیں ہوتے۔ آتش دان کی مدد سے یہ مزید پر تعش ہوگیا ہے۔ اس میں انٹیریئر بھی اس مطابقت سے رکھا گیا ہے رنگ ہلکا ہونے کی وجہ سے کمرہ کافی کشادہ لگ رہا ہے۔ اسکا فرش خوبصورت پتھر سے تیار کیا گیا ہے۔ اسکی کشش کو مزید بڑھانے کے لیئے اسکا داخلہ فرانسسیی دروازے سے بنایا گیا ہے۔

باورچی خانہ

باورچی خانہ معمول سے چھوٹا ہے لیکن اسکی ترتیب اسکو خاص بناتی ہے۔ باورچی خانے میں آپکو بلا وجہ کی گندگی نظر نہیں آرہی اسکی وجہ اس میں بنائے گئے مختلف کیبنٹس ہیں۔  اسکی شیلفوں کے نیچے بھی کیبنٹس بنائے گئے ہیں جو کہ اضافی اسٹوریج کا کام دیتے ہیں باورچی خانے کا انٹیرِئر بھی ہلکے رنگ کا ہے جسکی وجہ سے یہ کشادہ نظر آرہا ہے۔ چونکہ اپارٹمنٹ میں جگہ کم ہوتی ہے اسلیئے ڈائینگ روم بھی باورچی خانے کے اندر ہی بنایا گیا ہے۔ باورچی خانے میں بھی کشادگی کے لیئے پتھر استعمال کیا گیا ہے، اسکو صاف کرنا آسان ہوتا ہے اور باورچی خانے میں موجود ایک بڑی کھڑکی اس میں ہوا اور قدرتی روشی کا ذریعہ ہے جسکی وجہ سے باورچی خانہ تاریک نہیں لگتا

بیڈ روم

کسی بھی گھر کا سب سے خاص حصہ اسکا بیڈ روم ہوتا ہے اسلیئے اسکا پرسکون و پرتعش ہونا بہت ضرروی ہے۔ ان بیڈ رومز میں چونکہ جگہ کم ہوتی ہے اسلیئے انکی ترتیب اور رنگ و روغن بہت سوچ سمجھ کے کیا جاتا ہے۔ اسکا فرش بھی پتھر کا بنایا گیا ہے ، کمرے کے ساتھ ایک باتھ روم ہے۔ فرنیچر اس کمرے میں ضرورت کے مطابق رکھا گیا ہے۔ وال پیپر کا شاندار رنگ کمرے کو مزید حسین بنانے میں کردار ادا کرتا ہے ۔ کمرے میں بیڈ کے ساتھ بہت ہی پتلی سی دو الماریاں بنائی گئی ہیں جن میں سجاوٹی سامان کے ساتھ ساتھ آپ چند ضروری اشیا بھی رکھ سکتے ہیں

باتھ روم

یہ کمرے کے ساتھ ملحقہ باتھ روم ہے کسی طور پر بھی ایک پر آسائش باتھ روم سے کم نہیں ہے اور اسکا پتھر آپکی آرٹسٹک طبیعت سے بلکل میل کھاتا ہے۔ کمرے کی سینٹری بلکل جدید اور اسٹائلش ہے۔ اس میں رکھا گیا ایک بینچ بلکل منفرد آئیڈیا ہے

دوسرا بیڈروم

اس کمرے کو اس کے منظر کی وجہ سے ماسٹر بیڈ روم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسکا فرش دوسروں سے ذرا ہٹ کر لکڑی کا بنایا گیا ہے۔ کمرے میں ایک بڑی سی کھڑکی موجود ہے جس سے قدرتی منظر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ کمرے کی چھت میں بھی ایک روشن دان موجود ہے بہت ہی شاندار نظارہ ہے۔ کمرے میں ایک خوبصورت لکڑی کی الماری بھی موجود ہے

دوسرا باتھ روم

اس کمرے سے ملحقہ باتھ روم بھی اس کمرے کی طرح لاجواب ہے ۔ اس میں زمیںی رنگ کا پتھر لگایا گیا ہے جو کہ اسکی کشادگی کا سبب ہونے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے لیئے دعوت کا سامان بھی ہے۔ اس میں نہانے کے دوران پرسکون رہنے کے لیئے ایک ٹب بھی لگایا گیا ہے جبکہ نہانے کی جگہ بلکل الگ ہے۔ باتھ روم میں صرف ایک شیلف بنائی گئی ہے جس پر تمام سامان ترتیب سے رکھا گیا ہے۔

زینہ

بہت سارے اپارٹمنٹس میں زینہ اتنا خوبصورت نہیں ہوتا۔ زینے پر لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے پورے اپارٹمنٹ میں جو ٹون استعمال کی گئی ہے وہی ادھر بھی استعمال کی گئی ہے۔ زینے کو اندھیرے سے بچانے کے لیئے اس میں مختلف طرح کی مصنوعی روشنی لگائی گئی ہے جو کہ اسے روشن اور خوبصورت بناتی ہے

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا