مضافاتی دیوان خانوں کے ۵ دلکش ڈیزائن

Shahtaj Shahtaj
МОРЕ И ПЕСОК, GraniStudio GraniStudio غرفة المعيشة
Loading admin actions …

دیوان خانوں کی اہمیت اور ضرورت سے کوئی بھی بےخبر نہیں ہے لیکن اسکی خوبصورتی اور دلکشی کو قائم رکھنا ہر ایک کے بس کی بات بھی نہیں۔ اور کچھ لوگ تو اس پر محنت کرنا تک ضروری نہیں سمجھتے لیکن دوسری طرف کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اس ایک کمرے کو حسین بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے بلکہ اس پر ہر نئے انداز کا استعمال کرتے ہوئے اسے اور بھی خوبصورت بناتے ہیں۔ مضافاتی دیوان خانے بھی کچھ ایسی ہی مثال ہیں۔ اس انداز کے دیوان خانے روایتی عمومی ہوتے ہیں جس میں فرنیچر باقی دیوان خانوں جیسا ہی موجود ہوتا ہے لیکن اسکی سادگی اور دلکشی کو قائم رکھتے ہوئے اسے باقیوں سے الگ ظاہر کرتا ہے۔ تو آئیں اور دیکھیں مضافاتی دیوان خانوں کے ۵ دلکش ڈیزائن!

۱۔ رنگ اور آرام

اس دیوان خانے کی سب سے خاص بات اس میں موجود صوفے ہیں جو اتنے حسین رنگوں کے ہونے کے باوجود آرامدہ بھی ہیں۔ اس کمرے میں موجود میز اور فانوس انتہائی انوکھے ہیں۔ اس کمرے میں باقی دیوان خانوں کی نسبت بہت منفرد انداز میں ٹی وی لگایا گیا ہے جو مہمانوں کی توجہ ٹی وی سے کھینچتے ہوئے اسکے ارد گرد کی جگہ پر لے جاتی ہے۔

اس کمرے میں پردے، دیواریں، آرائشی سامان، فرش یہاں تک کہ صوفے کے ڈیائن تک انفرادیت کی بہترین مثال ہے۔ سفید رنگ کی نشستوں کے پیچھے موجود کتابوں کا شیلف اس کمرے کو شاندار بنانے میں بہترین کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ پورا کمرہ مضافاتی انداز کی شاندار مثالوں میں سے ایک ہے!

۲۔ قدرتی روشنی

اس کمرے کے ڈیزائنر کی سوچ کو واقعی سلام دینا چاہئے۔ اس کمرے میں دیہی وضع اور ماحول کو قائم رکھنے کے لئے لکڑیوں کا شاندار استعمال اور صوفے کا بیرونی منظر کے اچھے نظارے کے لئے کھلی جگہ کے سامنے لگانا بہت عقلمندانہ فیصلہ ہے۔ اس کمرے میں سادگی کا خاص خیال رکھا گیا ہے پھر وہ صوفے کا اسٹائل ہو، میز ہو یا چھت پر لگائی گئی سیلنگ۔ اس دیوان خانے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں قدرتی روشنی کا راستہ بہت ہی کشادہ اور وسیع ہے جو اس جگہ کو ہوادار، تازہ اور جراثیم سے پاک رکھتا ہے۔

۳۔ سفید رنگ اور لکڑی

اس دیوان خانے میں آپکو شہر اور دیہات دونوں کی وضع ملے گی۔ جیسے سفید کے ساتھ نیلے  رنگ کا استعمال انتہائی جدید لگ رہا ہے جو اس دیوان خانے کو شہری وضع فراہم کر رہا ہے یہیں دوسری طرف لکڑی کا فرش، سیلنگ اور میز کے ساتھ ساتھ ستونوں اور دیواروں کا قدیم انداز دیہاتی وضع کا بھی شمول کر رہا ہے۔

چونکہ یہ کمرہ آج کے زمانے کو دھیان میں رکھتے ہوئے بنایا ہے تو اس میں ہر ممکن سہولت کا بھی شمول کیا گیا ہے جیسے ٹ وی اور دیوار میں نصب شدہ لیمپ وغیرہ۔ اس کمرے میں ہوا اور قدرتی روشنی کے اندر آنے کے لئے ہلکے پردوں کا استعمال، لکڑیوں کا آرائشی اشیاء کے طور پر استعمال اس دیوان خانے کو باقی دیوان خانوں سے جدا کرتی ہے۔

۴۔ منفرد انداز

منفرد اور انوکھا پن اس دیوان خانے سے بھرپور انداز میں نمایاں ہورہا ہے۔ اس میں صوفوں کے سامنے رکھے گئے میز، قالین، دیوار پر لٹکا آئینہ اور فانوس عام طور پر دیکھنے کو نہیں ملتا اور خاص کر کسی دیوان خانے میں تو بالکل بھی نہیں۔

اس دیوان خانے میں کھانے کے کمرے کو بھی ساتھ بنایا ہوا ہے لیکن اس میں شامل ہونے کا باوجود بھی دیوان خانے کی وضع اور خاصیت میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔ اس دیوان خانے کے کشادہ ہونے کے علاوہ بھی اس جگہ کو ڈھیر سارے فرنیچر اور فریم سے بھرا نہیں گیا ہے بلکہ اسکی سادگی کو مختلف گلدان لگا کر قائم رکھا گیا ہے۔

۵۔ کشادہ اور واضح

کشادہ جگہ اور واضح نظارہ اس دیوان خانے کو ہوادار اور پرسکون بنا رہا ہے۔ اس میں لگایا گیا جدید اور ٹھوس فرنیچر اس کمرے کی شان بڑھا رہا ہے۔ کمرے میں موجود بڑی ہوادار کھڑکیاں بیرونی مناظر کو اندر لاتے ہوئے اس سے گھر بیٹھے بیٹھے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو اپنے مہمانوں اور عزیزوں کے ساتھ بارش کے موسم میں چائے کے ساتھ پکوڑوں کا بھی مزہ لے سکتے ہیں۔ تو ام آپ مانتے ہیں نا مضافاتی دیوان خانوں کی دلکشی کی بات ہی اور ہے؟

دیوان خانوں سے متاثر ہونے کے لئے اور آئیڈیاز جاننا چاہتے ہیں؟ تو دیکھیں دیوان خانے میں صوفے لگانے کے ۸ شاندار آئیڈیاز

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا