گیراج کے منفرد ڈیزائن جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
TB House, Aguirre Arquitetura Aguirre Arquitetura مرآب~ كراج
Loading admin actions …

گھر بنواتے وقت اس کے داخلی حصے اور خاص کر گیراج کو نظر انداز نہ کریں اور نہ ہی اسے ایک کمرے کی طرح بنا کر سٹور کی طرح استعمال ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس جگہ پر کچھ محنت کی جانی چاہیے کیوں کہ یہ اس کا حق ہے اور یہ آپ کے گھر کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتا ہے۔

چلیے گیراج کے کچھ نئے ڈیزائن دیکھتے ہیں جو آپ کو اپنے گھر کے لیے کچھ بہتر چننے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

۱۔ کھلا اور کشادہ

دیکھیے یہ گیراج کتنی خوبصورتی سے گھر میں ضم ہو جاتا ہے۔ اسے گھر کی سیاہ و لکڑی کی تھیم کومدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اور اس میں دو گاڑیاں باآسانی کھڑی کی جا سکتی ہیں۔

۲۔ لکڑی کے تختوں سے بنا

ایک ستون کے سہارے کھڑا، لکڑی کے بڑے بڑے شہتیر جوڑ کر بنایا گیا یہ گیراج اپنی طرز میں منفرد ہے۔

۳۔ چھوٹے سے گھر جیسا

تو یہ ہے وہ گیراج جسے آپ ایک سے زیادہ کاموں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اس میں اپنا ضروری سامان محفوظ کر سکتے ہیں۔ گیراج کے گھر سے الگ ہونے اور مکمل بند ہو جانے کے باعث یہ کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گا۔

۴۔ خوبصورت سائبان

اگر آپ کی گیراج کی سمت دھوپ نہیں آتی تو آپ اس طرح بانس کے ڈنڈے جوڑ کر اسے ایک انوکھی وضع دے سکتے ہیں۔

۵۔ سادہ اور پرکشش

روایتی انداز کے گھروں میں گیراج بنانے کے لیے آپ کو زیادہ تکلفات میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ ایک سادہ لکڑی کا گیراج کی گھر کی خوبصورتی ابھارنے کے لیے کافی ہو گا۔

۶۔ سفید اور جدید

گھر کے باقی حصوں کی طرح سفید رنگ گیراج کو بھی کشادہ دکھاتا ہے۔ دیکھیے اس گیراج کا دروازہ کتنی ہوشیاری سے بنایا گیا ہے۔

۷۔ روشن اور حسین

شام کی روشنی میں یہ گیراج بےحد حسین منظر پیش کرتا ہے۔وسیع رقبے پر باسیا گیا یہ گیراج ایسے گھر کے لیے بہترین ہے جہاں دو یا زیادہ افراد گاڑی رکھتے ہوں۔

۸۔ چھوٹا مگر ضرورت کے عین مطابق

اس گھر کی تعمیر کے دوران گیراج کی ضرورت کو خاص طور سے مد نظر رکھا گیا اور اسے خوبصورتی سے گھر کا حصہ بنایا گیا یوں کہ  باغ اور گھر کے رقبے میں کوئی فرق نہ آئے اور ان دونوں کے درمیان رابطہ بھی کسی رکاوٹ کا شکار نہ ہو۔

۹۔ لکڑی کا حسن

لکڑی سے بنے اس گیراج میں چمکتی روشنیاں نظروں کو خیرہ کر رہی ہیں۔ اس قسم کا گیراج کسی بھی گھر میں ایک حسین اضافہ ہو گا۔

۱۰۔ گھر میں نصب کردہ

ایک چھوٹے سے گھر کے لیے اس کی ضرورت کے مطابق چھوٹا سا گیراج ہی کافی ہوتا ہے۔ اس میں چمکتی روشنی اسے خوبصورتی سے نمایاں کر رہی ہے۔

۱۱۔ ڈھلوان پر بنا

گھر کے بالکل سامنے ڈھلوان پر گیراج بنوا لینے سے گاڑی باہر نکالنا بے حد آسان ہو جائے گا۔ اس چھوٹے سے گھر میں یا گیراج بھلا معلوم ہوتا ہے۔

۱۲۔ انوکھا مگر حسین ڈیزائن

اس گیراج کی تخلیق میں تو معماروں نے کمال ہی کر دیا ہے۔ کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ یوں لکڑی کے سائے میں اتنا دلکش گیراج بھی تخلیق پا سکتا ہے؟

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا