آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے خوبصورت زین گارڈن

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Diseño de jardines de bajo mantenimiento, contacto36 contacto36 حديقة Zen
Loading admin actions …

زین باغ میں پانی کی سطح پر لہروں کے تاثر کو تخلیق کرنے کے لۓ  احتیاط سے ریت سے راہنمائی کی جاسکتی ہے. اس باغ میں پتھروں کو پانی سے باہر نکلنے والے جزائر یا راک ساخت کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھایا جاتا ہے. مجموعی طور پر اس کا مقصد ایک بحرانی ساحل منظر کے فضائی یا پہاڑ سے اوپر کے منظر کا پیش کرنا اور چھوٹے پیمانے پر تفریح فراہم کرنا ہے.زین باغ اور دوسرے باغوں میں ایک بنیادی فرق زندہ عناصر کا ہے۔ جس کی سب سے بڑ مثال گھاس کی ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ باقی باغوں میں کثرت سے گھاس دکھتی ہے جو آنکھوں کو سکون دیتی ہے اور باغ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث ہوتی ہے۔ لیکن اس کے برعکس آپ کو زین باغ میں کوئی گھاس نہیں نظر آئے گی۔ اسی طرح باقی باغوں کی بدولت اس میں پھول اور پودے بھی نہیں ہوتے۔ یوں تو آپ نے باغوں کی کئی اقسام پڑھی ہیں مگر آج ہم آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے زین باغ کے ہی کچھ خیالات لائے ہیں۔ 

زین گارڈن

کچھ لوگ باغ میں موجود بہت زیادہ نمی کو پسند نہیں کرتے کیوں کہ اس نمی میں مچھر وغیرہ پیدا ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے اس کے علاوہ دیکھنے میں بھی زیادہ اچھا نہیں لگتا اس سب باتوں سے بچتے ہوئے آپ کے گھر کی تزئن و آرائش کے لیے زین باغ کا تصور پیش کیا گیا۔ کیوں کہ اس باغ میں ان سب باتوں سے بچ کہ آپ کے گھر کی آرائش کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ آپ کو اب ہر وقت اپنے باغ میں پانی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نہ ہی کسی اور بات کا خطرہ ہو گا۔

بنانے کے لیے خاص جگہ

  یہ باغ باقی باغوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں آپ اسے گھر کے کسی بھی حصے میں بنا سکتے ہیں۔ چاہے وہ آپ کے گھر کا اگواڑ ہو یا پچھواڑہ آپ ہر جگہ پہ اس کو بنا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ اگر آپ کو اس کی ڈیزائنگ میں کوئی دقت یا پریشانی ہو رہی ہے اور آپ اس کے لیے کسی پیشہ ور کی مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس آپ کے اس مسئلے کا بھی حل ہے۔ آپ اپنے باغ کی تزئن میں ہمارے پیشہ ورں سے مدد لے سکتے ہیں۔

بیٹھنے کی جگہ کے طور پر

جی ہاں آپ اپنے زین باغ کو گھر کی آرائش کے ساتھ اپنے بیٹھنے کی جگہ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کبھی آپ کو قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کھانا کھانے کا دل کر رہا ہو تو آپ اپنے زین گارڈن کوکھانا کھانے کی جگہ کے لیے بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

پودے اور پھول

 پودے بھی اس طرح کے ہوں جن کو نشوونما کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت نہ پڑے اور آپ کے زین گارڈن کو خوبصورت بھی بنانے میں مدد دیں اس لیے آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ پودوں کے نام بتاتے ہیں جن کو آپ اپنے باغ میں لگا سکتے ہیں۔ ایچوریا،  مادیرا کا ستارہ، برڈ آف پیرادیس، ایمو بش اور بلببا ایسے پودے ہیں جو نشوونما کے لیے کم پانی لیتے ہیں۔

زین گارڈن کو چھوٹے پیمانے پر

 تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنے چھوٹے زین باغ کو بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے اگواڑ اور پچھواڑے میں اس کو بنانے کے ساتھ اپنے پھلوں والی ٹوکریوں کو استعمال کر کے اس کے اندر چھوٹے چھوٹے پھول اور پودے لگا کر چھوٹا زین گارڈن بنا سکتے ہیں

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا