گھر کے بیرونی فرشوں کی چار اقسام ..خوبیاں اور خامیاں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
CFC private Villa, Lotfi & Mourre Consulting Lotfi & Mourre Consulting
Loading admin actions …

گھر کےباہر فرش بچھانا آسان کام نہیں ہے اور نہ ہی زیادہ دلچسپ۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو کافی مشکل ہے مگر جسکا تعلق جمالیات سے کم اور تکنیکی معاملات سے زیادہ ہے۔ اور یہ ایک ایسا شعبہ ہے جسمیں ہم سب کو مہارت نہیں ہوتی۔ ہمارے گھر کے ڈیزائن اور حالت کے لئے کس قسم کا فرش سب سے بہترین رہے گا یہ دیواروں کے لئے روغن کے رنگ یا رہنے سہنے کے کمرے کے لے فرنیچر کے انتخاب سے بھی زیادہ بورنگ کام ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ گھرکے لئے بہت اہم فیصلہ ہے۔اسلئے آج ہم صرف اسی پر ہی بات کریں گے۔ گھر کی بیرونی حالت، مٹی کی قسم، اردگرد کا ماحول وغیرہ سب کا تذکرہ کریں گے کیونکہ بہت سارے بیرونی عوامل کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ فرش ایسا ہونا چاہئے جو سرد و گرم موسم دونوں کو برداشت کر سکے، موسم کی ناہمواریوں کو جھیل سکے۔ اسکے علاوہ تکنیکی عناصر بھی بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ فرش کو دکھنے میں بھی خوبصورت لگنا چاہئے کیونکہ گرمیوں میں ہم بالکونی، برآمدے اور باغ میں زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ آپکی تلاش کو آسان بنانے کے لئے آج ہم سب سے مقبول ترین فرشوں کی چار اقسام کے بارے میں بات کریں گے۔

سرامک

سرامک گھر کے بیرونی فرشوں کے لئے سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا میٹیریل ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اسکے بہت سے فائدے ہیں ۔ یہ آسانی سے صاف ہوجاتا ہے اور سرد و گرم موسموں کو بخوبی جھیل سکتا ہے اسلئے یہ باہر کے فرشوں کے لئے بہترین رہتا ہے۔  نارمل پتھروں سے لیکر مٹی اور پورسلین کے پتھروں تک سرامک فرشوں کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں اور ہر ایک کے اپنے مخصوص فوائد ہیں۔

مٹی کا فرش: اس سے آپکے برآمدے کو ایک دیہی تاثر ملتا ہے۔چونکہ یہ زیادہ تر ہاتھوں سے بنتا ہے اسلئے اسکی اپنی کمیاں اور خامیاں ہوتی ہیں جو کہ اسکو بہت خاص بناتی ہیں۔ اگرچہ یہ موسم کا مقابلہ بخوبی کرلیتا ہے مگر اسکو خاص توجہ اور آھتیاط کی ضرورت ہوتی ہے  کیونکہ اسمیں داغ دھبے بہت جلد پڑ جاتے ہیں۔

پورسلین پتھر: دیرپا ہونے کی وجہ سے ہم انکو بہت زیادہ تجویز کریں گے۔ ان پر خراشیں بھی نہیں پڑتیں اور کم اور زیادہ دونوں درجہ حرارت برداشت کر لیتے ہیں۔ اسکے علاوہ ان میں بہت زیادہ تنوع بھی پایا جاتا ہے۔ آپکو کئی ڈیزائنوں، رنگوں اور شکلوں کی ٹائلیں مل سکتی ہیں۔ اسکے علاوہ یہ مختلف اور میٹریل نما جیسا کہ بتھر، سنگِ مرمر اور حتیٰ کہ لکڑی جیسا دکھنے والا بھی ملتا ہے۔ اسکو لگانا آسان ہے۔ تاہم اسکو لگاتے وقت چند ایک باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اگر یہ کسی ایسی جگہ پر بیرونی فرش کے طور پر استعمال ہورہا ہو جہاں درجہِ حرارت میں ایک دم کمی بیشی ہو تو ٹائلوں کے جوڑوں کے مابین پھیلاؤ کی جگہ چھوڑنا ضروری ہے۔

نارمل سرامک: یہ سب سے سستا اور صفائی میں آسان ہے۔لیکن پورسلین کے مقابلےے میں یہ کم موٹا ہے اسلئے باہر کے موسم سے مقابلے کی مدافعت کم ہے۔

لکڑی

جب ٹیرس پر فرش ڈالنے کی بات ہو تو لکڑی بہترین رہتی ہے۔ یہ ایک جمالیاتی اور آرام دہ حل ہے جسکے بہت سے فوائد ہیں ۔ کچھ خامیاں بھی ہیں۔ اگرچہ اسکی مزاحمتی طاقت کافی زیادہ ہے مگر یہ باقی میٹریل کے مقابلے میں نازک ہے۔ اسکی مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے خاص طور پر اگر فرش قدرتی لکڑی کا بنا ہو۔ اسکو لگانا بھی باقی میٹریل مے مقابلے میں آسان نہیں۔ اسلئے ہم تو تکویز کریں گے کہ لکڑی کا فرز بچھانے ک لئے آپ کسی ماہر کی خدمات حاصل کریں ۔ تاہم اسکی خوبیاں اتنی ہیں کہ یہ سب تردد کیا جا سکتا ہے:

خوبصورتی: بلامبالغہ لکڑی کا فرش باقی کسی بھی میٹریل کے مقابلے میں خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔ اسمیں  بہت سی اقسام دستیاب ہیں  جو کہ موسم کی تبدیلی اور بارش کا مقابلہ بخوبی کر سکتی ہیں۔ یہ ایک گرمائش کا احساس دیتے ہیں اسو اس پر ننگے پاؤں آرام سے چلا جا سکتا ہے۔  

 عملی: اسکو ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر اسکے نیچے کسی اور چیز کی تہہ بچھادی جائے تو ہم فرش کو ہموار کر سکتے ہیں اوراسکے علاوہ اسکو بچھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ نمی اور لیکج سے محفوظ رہتاہے۔ 

ایک ماحول دوست اور دیکھنے میں بھلا دکھائی دینے والا میٹریل قدرتی پتھر ہے۔ چاہے پالش شدہ ہو یا بے قاعدہ پتھر ایک ایسا میٹریل ہے جو پائیدار بھی ہے اور جسکی دیکھ بھال بھی آسان ہے۔ اسکی انفرادیت اس بات میں پوشیدہ ہے کہ یہ قدرتی میٹریل ہے اور ہر ایک پتھر منفرد ہے اور دوسرے سے جدا۔ بیرونی فرشوں کے لئے سب سے مقبول ترین پتھروں کی اقسام میں درج ذیل شامل ہیں:

.1۔ لجاس: یہ ہر قسم کے موسم کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے اسلئے یہ سرد ترین علاقوں کے لئے بہت بہترین ہے کیونکہ برف کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اسکی مناسب دیکھ بھال سے یہ زندگی بھر آپکا ساتھ نبھا سکتا ہے۔ 

2.-  گرینائیٹ: گو کہ یہ سستا انتخاب نہیں مگر خوبصورت کافی لگتا ہے۔ یہ گرم علاقوں کے لئے انتہائی موزوں ہے کیونکہ یہ گرمی کے خلاف کافی مزاحم ہے۔ اسکے علاوہ یہ کافی اقسام میں بھی دستیاب ہے۔ یہ کافی رنگوں، شکلوں اور سائزوں میں ملتا ہے۔ 

3.- سلیٹ: یہ چھتوں کے لئے موزوں ہے کیونکہ اسمیں پانی جذب نہیں ہوتا۔  اس وجہ سے یہ ایک اچھا تھرمل انسولیشن ہے۔ یہ راہداری کے لئے بھی موزوں رہتا ہےیہ سرمئی رنگ میں ملتا ہے جسمیں ہلکے اور گہرے دونوں شیڈ دستیاب ہیں۔ حتیٰ کہ یہ سیاہی مائل سرمئی رنگ میں بھی دستیاب ہے جس سے ہماری چھت کو ایک خاص انداز مل سکتا ہے۔ جو  جمالیاتی طور پر تو حسین ہے مگر ساتھ میں مزاحمت کی طاقت بھی رکھتا ہے۔ 

کنکریٹ

آپ کے ٹیرس کو جدت کا احساس دینے کے لئےپالش شدہ کنکریٹ کا فرز سب سے بہترین انتخاب ہے۔ اگرچہ اسکا زیادہ تر استعمال اندرونی فرشوں  کے لئے ہوتا ہے اور بیروںی فرشوں کے لئے اسکا انتخاب محدود ہے۔ باہر یہ زیادہ سے زیادہ سوئمنگ پول کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اسکو بنانا بھی آسان ہے۔ اسکے علاوہ  کسی بھی ڈترجنٹ کی مدد سے اس پر لگے ہر قسم کے داغ دھبے کو صاف کیا جاسکتا ہے۔ گھر کے باہر پالش شدہ سیمنٹ کا فرش بچھانا کافی سستا بھی ہے۔ اگرچہ ہم اسکو سرمئی رنگ میں دیکھنے کے عادی ہوگئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اسمیںکافی رنگ استعمال ہیں ہم اپنی مرضی اور ذوق کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔  

اب جب ہم نے فرشوں کی مختلف اقسام کے بارے میں کافی بات کر لی ہے تو کیا خیال ہے صحن کے بارے میں کچھ بات ہوجائے۔ آپکے لئے کچھ تجاویز اور مثالیں اس مضون میں موجود ہیں۔ 

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا