اپنے بیڈ روم کی دیوا کو سجانے کے ۱۴ شاندار آئیڈیاز

Farheen Farheen
Design végétal, Adventive Adventive حديقة داخلية
Loading admin actions …

آپکا کمرہ آپکے لیئے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں آپ آرام کرتے ہیں اور اپنے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ بعض اوقات یہ آپکا دفتر بھی بن جاتا ہے۔ اسلیئے ضروری ہے کہ آپ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلیاں لاتے رہیں خواہ وہ اس کی سجاوٹیں ہوں ، دیواریں ہوں یا پردے۔ آجکا ہمارا مضمون اسی بارے میں تو آئیے شروع کرتے ہیں

یادگار تصاویریں

ہم لیونگ روم میں تصویریں لگانے کے عادی ہیں لیکن بیڈ روم میں کیوں نہ لگائیں ؟ یہ ایک آسان طریقہ ہے آپکے کمرے کی بیزار دیواروں کو نئی زندگی بخشنے کا۔ آپ مختلف اقسام کے فریموں کے ذریعے انکی خوبصورتی مزید بڑھا سکتے ہیں تاکہ جیسے ہی آپ کمرے میں داخل ہوں ایک خوشگوار احساس آپکا منتظر ہو۔ کمرے میں موجود تصویروں کی مدد سے آپ مختلف یادوں کے ساتھ جڑے رہتے ہیں جو کہ دل بہلانے اور سکون حاصل کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے

رنگ برنگا امتزاج

آپکے بیڈ روم میں عموما سفید رنگ ہوتا ہے کیونکہ یہ آپکے کمروں کو کھلا، روشن اور ہوا دار دکھاتا ہے لیکن اگر آپ کمرے کی دیواروں میں مختلف رنگ بھر دیں تو یہ شاندار اور توانائی سے بھرپور لگے گا۔ جب رنگوں کو ملانے کی بات آئے تو ان میں ہم آہنگی ہونی چاہیے تاکہ کمرے میں آتے ہی آپکو ایک سکون کا احساس ہو۔ لہذا ایک ہی ٹون کے مختلف رنگوں کو استعمال کریں اور ان پر توجہ مرکوز کریں

پینٹڈ کاغذ

homify غرفة نوم

اگر آپ ایک سستے اور فعال منصوبے کی تلاش میں ہیں تو وال پیپر آپکے لیئے بہترین ہے یہ آپکی بیزار زندگی میں رنگ بھر دیں گے۔ بازار میں بہت سے ڈیزائن اور رنگ موجود ہیں جنکو آپ استعمال کرسکتے ہیں

اینٹوں کی دیوار

Дизайн интерьера 4-ком. квартиры, GP-ARCH GP-ARCH غرفة نوم

یہ پرانا رواج ہے لیکن آجکل کے جدید گھروں میں بہت عام ہورہا ہے۔وہ لوگ جو جمالیاتی حس رکھتے ہیں انکے لیئے یہ دیوار بہت خاص ہے۔ یہ دیہاتی طرز کے گھروں کے کمروں کے لیئے بہت ٹھیک رہتے ہیں۔ جب آپ یہ دیوار چنیں تو اسکی سجاوٹ کا دھیان رکھیں کیونکہ یہ آپ کی سجاوٹ کو چار چاند لگا دیں گے

شیشوں کے ساتھ

اگر بیڈ روم میں جگہ کی کمی ہے اور آپکے کمرے میں ہلکا رنگ ہے تو شیشے دیواروں کی سجاوٹ کے لیئے ایک بہترین حل ہیں۔ ایک بڑے خوبصورت فریم میں سجے شیشے کی مدد سے کمرہ نہ صرف بڑا دکھائی دے گا بلکہ نہایت خوبصورت بھی لگے گا

تصویریں کے ساتھ

کمرے کی مرکزی دیوار پر ایک بڑی سی تصویر لگائیں جو کہ کسی بھی فلمی ستارے ، کھلاڑی کی یا اقوال ہوسکتے ہیں۔ یہ آپکی پوری دیوار کو اسطرح کور کریں گے کہ آپ کو کوئی اور سجاوٹ لگانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ ایک انتہائی خاص اور مہذب سجاوٹ ہے

وال اسٹیکر

وینائل دیواروں پر لگانے کے لیئے ایک سستا اور آسان طریقہ ہے۔ اسکی اچھی بات یہ ہے کہ آپ کسی بھی ڈیزائن اور کسی بھی رنگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ باورچی خانے، باتھ روم، بیڈ روم ہر جگہ کے لیئے موزوں ہیں۔ لیکن بیڈ روم میں لگانے کے لیئے کسی دھیمے رنگ کا استعمال کریں تاکہ بیڈ روم کی خوبصورتی برقرار رہے

پیسٹل رنگوں کا استعمال

پیسٹل رنگ اور ہلکے رنگوں کا بیڈ روم میں استعمال بہت پرانا ہے۔ پیسٹل رنگ جو آرام دہ احساس مہیا کرتے ہیں وہ کوئی اور رنگ نہیں کر سکتا۔

آرٹ ورک

اگر آپ بھی آرٹ کے دلدادہ ہیں تو اپنے کمرے میں اسکا اظہار کرتے ہوئے شرمائیں نہیں۔ آپ دیواروں پر لگا سکتے ہیں۔ جس طرح اس تصویر میں دکھائے گئے ہیں

دیہاتی اسٹائل

آجکل ایک رجحان بہت اہمیت حاصل کر رہا ہے جو کہ دیہاتی ہے۔  اگر آپ سجاوٹی حصے کی طرف جارہے ہیں تو پتھروں کو ڈیزائن سے نظر انداز نہ کریں۔ یقینا قدرتی پتھر کو ہی چننا چاہیے لیکن اگر آپ کسی اور تجویز پر غور کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔ لکڑی ایک آرام دہ احساس پیدا کرتی ہے

کنکریٹ کا ڈیزائن

کنکریٹ ایک ایسا میٹریل ہے جو صنعتوں کے علاوہ گھر میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ جمالیاتی حسن کے دلدادہ ہیں تو یہ آپ کے بیڈ روم میں بہت خوبصورت لگیں گے

روشنیوں کا استعمال

کوئی بھی ڈیزائن آپکے بیڈ روم میں تب ہی اچھا لگے گا جب اس پر مناسب روشنی پڑے گی۔ آپ مختلف قسم کے خوبصورت اور سجاوٹی بلب لگا کر رات کے وقت بیڈ روم کو مزید شاندار بنا سکتے ہیں

خوبصورت رنگ

وینائل جس کے بارے میں ہم نے اوپر بات کی وہ نہ صرف کمرے کی جمالیاتی حسن کو بڑھاتی ہے بلکہ اسکے شاندار رنگ کمرے کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔

افقی باغیچہ

افقی باغیچہ آجکل کے موضوعات میں سب سے اوپر ہے۔ اگر آپکا چھوٹے گھر کی وجہ سے قدرت سے رابطہ نہیں کرپارہے تو یہ ایک اچھا طریقہ ہے قدرت سے رابطہ کرنے کا۔ ایسے پودے جنہیں زیادہ روشنی کی ضرورت نہیں ہوتی اور زیادہ پانی بھی درکار نہیں ہوتا آپ انہیں استعمال کرسکتے ہیں

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا