گھریلو خطرات اور ان سے بچنے کے طریقے

Farheen Farheen
homify
Loading admin actions …

گھر کے مالک ہونے کے ساتھ ہی آپ پر بے شمار ذمہ داریاں آتیں ہیں جن میں گھریلو خطرات سے نمٹنا سرِفہرست ہے۔ گھر کی حفاظت ایک اہم مسئلہ ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لیئے آپکو سکیورٹی کا ماہر ہونا ضروری نہیں بہت سادہ سی باتوں پر عمل کر کے آپ اپنے گھر کی عمومی حفاظت کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ان خطرات سے واقف نہیں ہیں تو ہم آپ آپکی خدمت میں ایک وضاحتی فہرست پیش کرتے ہیں۔ جس وقت آپ یہ مضمون پڑھیں گے گھریلو حفاظت کی بہت سی چیزیں آپ پر واضح ہوجائیں گی۔ باورچی خانے میں آگ لگنے کے واقعات اور گھریلو سکیورٹی کے معاملات سے آپ واقف ہوجائیں گے تو آئیے آپکے گھر کی سکیورٹی کے لیئے شروع کرتے ہیں۔

۲۔ نقب زنی

یہ ہم سب کا مسئلہ ہے، لیکن سادہ سی تراکیب پر عمل کرکے ہم اپنی اس سب سے بڑی پریشانی کو تھوڑا سا کم کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے، عمارت کی انشورنس ہونا ضروری ہے۔ دوسرا اپنے گھر کے دروازے کو ایک فائیو پوائینٹ لاکینگ سسٹم سے اپ گریڈ کرلیں، اگر آپ کرسکیں تو گھر میں ایک آلارم اور سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگائیں۔ یہ ہوم الون نہیں ہے لہذا بالنگ بال کا آپشن نہیں ہے

۱۔ چمنی کی آگ

چمنی کی آگ ایک حقیقی مسئلہ ہے، یہ آپکے گھر کو اوپر سے نیچے تک جلا سکتے ہیں لیکن اگر آپ کچھ سادہ سی تجاویز پر عمل کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ چمنی کو سال میں ایک دفعہ ضرور چیک کریں اور اسکی لائینگ کے بارے میں یقین کرلیں کیونکہ ایک ٹوٹی ہوئی چمنی کا مطلب ہے آگ۔ اگر لائینگ ٹھیک ہے تو چمنی کی ٹوپی کے بارے میں یقین کرلیں کیونکہ یہ پرندوں کو گھونسلے بنانے سے روکتی ہے کیونکہ اگر انکا گھونسلہ گر جائے تو بھی آگ لگ سکتی ہے۔

۳۔باورچی خانے کی آگ

بہت سارے لوگ ابھی بھی باورچی خانے کی آگ کا تجربہ کرتے ہیں، لیکن اگر آپ تھوڑا سا دھیان دیں تو آپ بچ سکتے ہیں۔ کھانا پکاتے ہوئے کبھی کبھی بھی باورچی خانے کو اکیلا نہ چھوڑیں، خاص طور پر فرائی کرتے ہوئے۔ اور باورچی خانے میں ایک اسموک ڈیٹیکٹر اور ایک آگ بجھانے کا آلہ ہونا ضروری ہے۔ اس طرح سے اگر تھوڑا سا دھواں نکلے تو بھی آپ بچ سکتے ہیں۔ اوون کی روزانہ صفائی بھی آپکو بچا سکتی ہے۔

۴۔کاربن مونوآکسائید ایک زہر

کاربن مونوآکسائیڈ ابھی بھی ایک حقیقی خطرہ ہے ,کیونکہ یہ بغیر بدبو اور بغیر رنگ کے ہوتی ہے اسکا پتہ لگانا بہت مشکل ہے جب تک آپ کے گھر خاص ڈٹیکٹر نہ ہوں۔ یہ ڈٹیکٹر زایدہ مہنگے نہیں ہوتے لیکن آپکی زندگی کو بچا سکتے ہیں۔ آپ اپنی انشورنش کو اس مقصد کے لیئے استعمال سکتے ہیں

۵۔ کثیرالافعال آلارم

آپ یقینا ایسا سسٹم نہیں چاہتے ہوں گے جو کہ کام کے وقت خاموش ہوجائے، تو ہمیں لگتا ہے کہ آپکو جدید اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے۔ آپکو ایک ایسے سسٹم کی ضرورت ہے جس کی ایپ آپکے آپ کے فون میں انسٹال ہوجائے اسطرح آپ دوبارہ پریشان نہیں ہوں گے۔

زائد اسکیورٹی تجاویز کے لیئے آپ یہ مضمون پڑھ سکتے ہیں: گھر کو نقب زنی سے محفوظ رکھنے کے ۵ راز

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا