کھانے کی میز اور کرسیوں کے ۷ منفرد اور حسین آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Casa Lirio, arketipo-taller de arquitectura arketipo-taller de arquitectura غرفة السفرة
Loading admin actions …

کیا آپ جانتے ہیں کھانے کے کمرے کی اہمیت بھی ایک دیوان خانے سے کچھ کم نہیں ہوتی۔ چاہے وہ کسی مہمانوں کے نظریے سے دیکھا جائے یا افراد خانہ کے! مہمانوں کو ایشایائی ممالک اور دیگر ممالک میں بھی کھانا یا کم از کم چائے بغیر جانے نہیں دیا جاتا اور اسی خوبی کی وجہ سے ایشائی ممالک میں بننے والے گھروں میں سب سے زیادہ اہمیت دیوان خانے اور کھانے کے کمروں کی ہوتی ہے۔

اگر مخصوص طور پر کھانے کے کمرے کی بات کریں تو یہ جگہ ایک کھانے کی میز اور چند کرسیوں کے بغیر کبھی مکمل نہیں ہوسکتی تو اس لئے اس بات کا خیال رکھنا بہت اہم ہوتا ہے کہ اس میز کا مواد، اسٹائل، ڈیزائن اور رنگ کیسا ہے! تو آئیں آج ہم آپ کو اس بات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید معلومات فراہم کریں۔

۱۔ لکڑی کا معیار

ہم سب جانتے ہیں کہ کسی بھی قسم اور کسی بھی دور میں فرنیچر کا لفظ سنتے ہی ذہن میں لکڑی کے فنیچر کا خیال آتا ہے اور اس بات میں اس لئے کوئی شبہ نہیں کیونکہ لکڑیاں اپنی معیاری کی وجہ سے ہی فرنیچر بنانے کے لئے سب سے زیادہ بڑے پیمانے پر منتخب کی جاتی ہے۔ لکڑی کا یہ آئیڈیا کھانے کی میز اور کرسیوں کے لئے بھی بہت بہترین ہے۔ اسی کا ایک آئیڈیا یہ ہے کہ ایک لکڑی کے لمبے سے میز کے ایک طرف چند لکڑی سے بنی کرسیاں اور دوسری طرف ایک لمبے تخت نما نشست رکھ دیں جس سے یہ کمرے کی وضع کو معیار کے ساتھ ساتھ انفرادیت بھی فراہم کریگا۔

۲۔ خوبصورت اجتماع

اگر آپ کسی بڑھئی سے مدد نہیں لینا چاہتے تو پھر کسی اچھی دوکان سے جا کر ایک شیشے کا میز خرید لیں، اس کی شکل آپ اپنی مرضی سے اپنی پسند کے مطابق منتخب کریں، پھر اس شیشے کے میز کے گرد آپ صوفے نما مواد سے بنی نرم اور آرامدہ لکڑی کی کرسیاں لگا کر اسے مکمل کر سکتے ہیں جس سے شیشے کے میز کے امتزاج میں یہ کرسیاں کھانے کے کمرے کو کامل بناتی دکھائی دینگی۔

۳۔ دیہی طرز

سادہ لکڑی سے بنی یہ کھانے کی میز اور کرسیاں اس کمرے کو دیہی طرز کا کھانے کا کمرہ بنانے میں کامیاب نظر آتی ہیں، لیکن یہاں میز اور کرسیاں کچھ الگ انداز میں بنائی گئی ہیں جس سے انہیں ترتیب دینے میں بالکل بھی محنت نہیں لگی ہے۔ اس گول لکڑی کے میز کے ساتھ چھ لکڑی کی کرسیاں ایک پائیداری کی بہترین مثال پیش کر رہی ہیں۔

۴۔ سادگی

مستطیل میز کے ساتھ جدید طرز کی منفرد سفید رنگ کی کرسیاں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس قسم کی میز اور کرسیاں نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کی اجتماع کے لئے بھی بھرپور کامیاب اور حسین ثابت ہونگی۔ اس کے علاوہ ان میز اور کرسیوں کا استعمال نہ صرف رسمی دعوتوں کے لئے ہو سکتا ہے بلکہ غیر رسمی طور پر ہونے والی دوستوں اور پڑوسیوں کی ملاقاتوں کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے۔

۵۔ پرستائش

اس پر ستائش اور نفیس میز اور کرسیوں کا انتخاب آپ با آسانی کسی بھی اچھی فرنیچر کی دوکان سے کرسکتے ہیں، شیشے کے اس پر تعیش میز کے ستاھ رکھی جانے والی انوکھی صوفے نما کرسیاں جو نہ ہی صرف آرامدہ ہیں بلکہ لکڑی کے مواد کے استعمال ہونے کی وجہ سے پائیدار بھی ہیں۔

۶۔ انوکھا اور منفرد

اس لکڑی کے سادے میز کے ساتھ سیاہ رنگ کی گول پلاسٹک کی کرسیاں اس کھانے کے کمرے کو جدت اور دیہی وضع کا بھرپور امتزاج پیش کر رہی ہیں، جس میں آرام اور کام دونوں با آسانی کیا جاسکتا ہے۔

۷۔ چھوٹا لیکن حسین

اکثر بہترین چیزیں چھوٹے پیکج میں آتی ہیں، اور اس بات کا اندازہ اس کھانے کے کمرے میں موجود کھانے کی میز اور کرسیاں دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ گہرے رنگ کی لکڑی میں ملبوس اس مستطیل میز کے ساتھ لکڑی کی معیار اور گدی کے آرام سے مل کر بنی کرسیاں اسے شاندار بنا رہی ہیں۔

انوکھے اور مختلف آئیڈیاز کے لئے دیکھیں ہماری آئیڈیابک: بچوں کے کمرے کو منظم رکھنے کے ۶ فنکارانہ طریقے

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا