منفرد پتھر کے کام سے بھرا ایک گھر کا 5 تصویریں

Shenilashahzad Shenilashahzad
homify جدران اللوح
Loading admin actions …

معماری ایک ایسا فن اور ٹیکنیک ھے جو پتھر کے دور سے ھی فن تعمیر میں استعمال ھوتا آیا ھے۔ آج بھی یہ کام استعمال میں اتنا ھی نمایاں اورمقبول ھے۔پتھر کی دیوار مضبوط اور دیرپا ھونے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور جدت کا بھی تاثر دیتی ھے۔

آج ھم ملا رھے ھیں پتھر کے مضبوط تاثر کو روایتی انداز کے ساتھ جو اس میں ایک لا زوال عنصرکو تخلیق کرتا ھے ۔اگرچہ بنانے کے مٹیریئل میں پتھر اولین ترجیح نہیں ھوا کرتی پھر بھی جب گھر کو بنانے کی بات آتی ھے ،سجاوٹ ھو یا گرم استقبالی تاثر قائم کرنا ھو ،پتھر اپنے اندر ایک کشش رکھتا ھے۔

آج ھم اپنی توجہ اس جانب مرکوز رکھیں گے کہ بنیادی ڈھانچہ کے بجائےھم کس طرح پتھر کو گھر کے اندر استعمال کر سکتے ھیں۔اس مخصوص گھر میں ھم دیکھیں گے ان اندرونی  فن تعمیر کے فیچرز کو جو کسی بھی گھر کے مالک کو متاثر کر سکتے ھیں تا کہ ایک جدید  گھر کے اندرون کو روایتی انداز سے بدلا جا سکے۔

1۔پتھر کا ملاپ

homify جدران اللوح

یہاں ھم  ایک ھی رہنے کے کمرے میں دو مختلف طرح کے پتھروں کے ملاپ کا خوبصورت انداز دیکھتے ھیں۔ آتش دان میں ھمیں خوبصورت ماربل نظر آرھا ھے جبکہ ارد گرد روایتی سطحی پتھر۔

باقی گھر بھی قدیم طرز کے فرنیچر سے سجایا گیا ھے جیسا کہ ایرانی قالین اور کونے میں رکھے پیانو سے واضح ھے۔ یہ اسٹائل انتہائ منفرد ھے مگر سارے عناصر ایک روایتی ماحول کا پتہ دیتے ھیں۔

2۔روایتی اور گرم

homify جدران اللوح

پتھر کی اس دیوار کا منصوب کرنا روایتی طرز کو سلام ھے۔ یہ لاؤنج ایریا گھر بھر کی تفریح کا محور ھےاور ھم آسانی سے دیکھ سکتے ھیں کہ کیسے پوری فیملی اس جگہ پر جمع ھوتی ھوگی تاکہ ایک دوسرے کو کہانیاں سنا سکیں ،باتیں کر سکیں اور ٹی وی پر اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھ سکیں۔

ھلکے ، پھیکے اور درمیانے رنگ، کمرے کے پیچھے کی دیوار کے پتھر کے کام کے ساتھ مل کر خوبصورت  تاثر پیش کررھے ھیں۔

3۔دریائ گول پتھر

homify جدران اللوح

اس باتھ روم کی دیوار ھموار دریائ گول پتھروں سے ڈھکی ھوئ ھے جو اسکو ایک خوبصورت سطح کا تاثر دے رھے ھیں۔ گولڈن ماربل کے کاؤنٹر کے ساتھ یہ جگہ ایک شاھانہ تاثر دیتی ھے۔ اسکے ساتھ شیشوں پر گولڈن فریم  اور مدھم سی روشنی کا اضافہ کیا گیا ھے۔

4۔ باھر کا تاثر

homify جدران اللوح

یہاں ھم پتھر کا سجاوٹی استعمال گھر کے باھر دیکھ سکتے ھیں، سوئمنگ پول اور تفریح کا ایریا۔

5۔ گہرا اور جدید

homify جدران اللوح

آخر میں ھم آپ کے سامنے ایک ایسا کمرہ پیش کر رھے ھیں جو انتہائ جدید تاثیر رکھتا ھے۔ اس تصویر میں ھم دیکھتے ھیں پتھر کا جدید استعمال، گہرے رنگ کی لمبی سلیب کے ساتھ جس نے پوری دیوار کو گھیرا ھوا ھے۔ درمیانے رنگ کے فرنیچر کے ساتھ یہ زیادہ سنجیدہ ماحول پیش کر رھا ھے۔

وہ گھر جو پتھروں سے بھرا ھوا ھو تمام ذوق کے لوگوں کے لیے تلقینی ھے۔ ھم سب کو اپنے گھرمیں نقل کرنے  کے لیے کچھ نہ کچھ یہاں موجود ھے۔اب آپ نے جانا کس طرح پتھر استعمال کر کے آپ اپنے گھر کو جدید بنا سکتے ھیں۔ کچھ وقت اس پر بھی لگایئے : کچھ خوبصورت جدید گھر اور انکے پلان

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا