اکیس کمرے شاندار سجاوٹوں کے ساتھ

Farheen Farheen
Moderno chic , Fabio Carria Fabio Carria غرفة المعيشة
Loading admin actions …

سماجی رابطے کے لیئے گھر کا خوبصورت ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ ہر آنے والے شخص کے لیئے ہمارا گھر ہمارے انٹریئر میں ٹیسٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ لیکن گھر کو مکمل طور پر خوبصورت بنانے کے لیئے مختلف کمروں کی سجاوٹ بھی بہت ضروری ہے۔ کیونکہ تھوڑا تھوڑا ملکر ہی مکمل بنتا ہے۔ آج کے ہمارے اس مضمون میں ہم آپ کے ساتھ اکیس تجاویز شیئر کریں گے جن کے رہتے آپ بھی اپنے گھر کو نہایت خوبصّرت اور شاندار بنا سکتے ہیں تو آئیے شروع کرتے ہیں ۔

۱۔ ایک عقلمندانہ فیصلہ

Casa PN, ZD+A ZD+A غرفة المعيشة

ایک آرم چیئر جسکا ہر کونہ آرام دہ ہو ، ایک شیلف جس میں ڈھیر ساری کتابیں ہوں۔ یہ کمرہ کبھی بھی آوٹ آف فیشن نہیں ہوسکتا

۲۔ایک کمرہ جس میں ہر چیز ہے

homify غرفة المعيشة

کمرے کے سامنے ہونے کا مطلب ہے کہ کمرہ ہر طرح سے آرام مہیا کرتا ہے۔ جیسے کہ اس کمرے میں رکھا گیا ٹی وی دیکھیں جسکو ہر زاویے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ کمرے میں آرام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک بڑی سی آرم چیئر رکھی گئی ہے اور صوفے کا سرمئی رنگ کمرے کو مزید آرام دہ بناتا ہے

۳۔بوہیمیئن ڈیزائن

ہم آہنگی کسی بھی کمرے کی سب سے بہترین حل ہے۔ اس کمرے میں ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ بوہمیئن ڈیزائن بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ سالوں تک پرانا نہیں ہوگا۔

۴۔ یادوں کا کمرہ

آپ کا کمرہ جو کہ ہمیشہ مہمانوں کو خوش آمدیدکہتا ہے تو کیوں کہ نہ مہمانوں کو اپنی یادوں اور اپنے پیاروں سے ملائیں۔ اس کمرے کے لیئے پچھلی دیوار کو مختص کرلیں۔ اس کو آپ باقی کمرے سے مختلف رنگ دے دیں تاکہ یہ منفرد نظر آئے

۵۔ایک بڑی جگہ

ایک کمرہ جس میں بہت زیادہ جگہ ہو اسکو سجانا بہت آسان ہوتا ہے۔کھلی جگہ کو ہر زاویے سے سجایا جاسکتا ہے۔ ایک خوبصورت آرم چیئر، ہرے بھرے پودے کمرے میں قدرتی ماحول لاتے ہیں۔ شاندار

۶۔ایک کمرہ جادوئی منظر کے ساتھ

چھٹا ڈیزائن جو ہم پیش کررہے ہیں وہ بہت ہی کلاسی اور نفیس ہے۔ پورے کمرے میں استعمال ہونے والا رنگ نہایت نرم اور شاندار ہے۔ کمرے میں روشنی کے گزر کی وافر جگہ ہے، جس نے کمرے کو شاندار بنادیا ہے۔ کمرے میں موجود کافی ٹیبل پر ایک نظر تو ڈالیں۔ شیشے کے ساتھ کتنا شاندار لگ رہا ہے

۷۔ ایک نقطہ نظر

جدید کمروں میں فعالیت پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ اس ڈیزائن میں بھی کمرے میں استعمال ہونے والے تمام عناصر فعالیت کی مد میں چنے گئے ہیں۔ جیسے کہ یہ آرام دہ صوفہ اور آرم چیئر

۸۔خوبصورت اور بے حد پرکشش

نیویائی طرز کے کمروں میں اکثر ہلکی ٹونز کے ساتھ لکڑی استعمال کی جاتی ہے کیونکہ یہ کمرے کو پرسکون بناتی ہے۔ کمرے میں چمنی کی موجودگی اسکو مزید خوبصورت بناتی ہے اور اس کمرے میں فرنیچر بھی ان ٹونز سے ملتا جلتا استعمال کیا جاتا ہے۔

۹۔ رنگوں کی ٹونز

رنگ ہمیشہ جگہ کو آرام دہ یا انرجیٹک بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس کمرے میں کرومیٹک عناصر کو شامل کرکے آپ ایک شاندار کمرہ بنا سکتے ہیں

۱۰۔ خوبصورت

اگر آپکو پڑے بڑے ولاز جیسا کلاسی ڈیزائن پسند ہے تو یہ ڈیزائن آپکے لیئے بنا ہوا ہے۔ کمرے میں تمام قدرتی ٹونز موجود ہیں ، حتیٰ کہ قالین پر بھی چھوٹے چھوٹے کرومیٹک ڈیزائن موجود ہیں۔ پرکشش پردے ااور حسین فرنیچر اس کمرے میں سب کچھ موجود ہے

۱۱۔ایک اور زمانے کا کمرہ

حسن اس کلاسی کمرے کا بنیادی عنصر ہے۔ نفیس رنگوں اور لکڑی کے ساتھ بنا ہوا یہ کمرہ آنکھوں کو آرام پہنچانے کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو بہت انداز میں خوش آمدید کہتا ہے۔ اسکا فرنیچر کمرے کے ساتھ ملا کر لیا گیا ہے۔

۱۲۔ دیہاتی ٹچ

اگر کوئی ڈیزائن تمام ڈیزائنز میں سے شاندار ہے تو وہ ہے دیہاتی اسٹائل۔ اس کمرے میں بھی دیہاتی اسٹائل استعمال کیا گیا ہے۔ جس میں لکڑی کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے اس میں دیہاتی انداز کی طرح بڑی بڑی کھڑکیاں بنائی گئی ہیں جو کہ ہوا کے ساتھ ساتھ روشنی بھی اندر لے کرآتی ہیں۔ ایک شاندار، نفیس اور کلاسی انداز

۱۳۔مختلف اسٹائلز کا ملاپ

homify غرفة المعيشة

اگر آپ اپنے کمرے کو مکمل طور پر الگ انداز سے سجانا چاہتے ہیں تو مختلف اسٹائلز کو ایک ساتھ ملائیں ۔ جیسے کہ جدید اور دیہاتی انداز کو ملائیں۔ اس کمرے میں جدید چمنی سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتی ہے

۱۴۔ بہت سی اشیا

کمرے کو ریچارج کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیئے اس میں موجود اشیا بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  ایک شاندار ٹیبل ، ایک پرکشش لیمپ۔۔ نیچے بچھا قالین  کمرے میں نفیس ماحول پیدا کرتے ہیں

۱۵۔ روشنی کی اہمیت

یہ اب کوئی راز نہیں رہا کہ روشنی کمرے کو شاندار ، نفیس اور کلاسی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مرصع کمروں کا سب سے اہم انٹریئر ہی روشنی ہوتی ہے۔  لکڑی کے فرش اور سفید فرنیچر کے ساتھ کمرے شاندار لگتے ہیں

۱۶۔ جگہوں کا انضمام

جدید ماحول اور انٹریئر میں جو ڈیزائن سب سے زیادہ اہم ہے وہ ہے کھلا لے آوٹ۔۔ جگہوں کا انضمام بہت اہمیت کا حامل ہے۔ جیسے کہ تصویر میں ایک شاندار ڈیزائن دکھایا گیا ہے

۱۷۔ہم آہنگی اور سادگی

ہم بہت سے مشکل ڈیزائنز میں خوبصورتی ڈھونڈتےہیں لیکن حقیقت یہ ہے بہت سے آسان ڈیزائنز میں بھی خوبصورتی مل سکتی ہے ۔ جسکی مثال یہ ڈیزائن آپ کے سامنے ہے۔  اس میں سرمئی رنگوں کو اکٹھا کیا گیا ہے اور فرش میں لکڑی اسکی خوبصورتی کو مزید بڑھاتی ہے

۱۸۔قدرتی ماحول

ہم قدرتی ماحول کے قریب تر رہنا چاہتے ہیں تو اسکا بہترین علاج لکڑی ہے۔ جیسے کہ اس کمرے میں فرش میں قدرتی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایک شاندار اور خوبصورت انداز

۱۹۔کمرے کی ترتیب

یہ کمرہ دیکھنے میں ہی آرام دہ اور شاندار لگتا ہے اورا سکی وجہ ہے اسکی ترتیب۔ جب بھی آپ ایک شاندار کمرہ بنانا چاہیں تو اس ڈیزائن کو ضرور مدِنظر رکھیں۔ لیکن کمرے میں ترتیب رکھنے کے لیئے اس میں اسٹوریج اسپیس ضرور رکھیں

۲۰۔کلاسی اور جدید

جب بھی ایک اچھا ڈیزائن درکار ہو تو ملاپ کو مدِ نظر ضرور رکھیں۔ جیسے کہ اس ڈیزائن میں جدید اور دیہاتی انداز کو ملایا گیا ہے

۲۱۔ایک کمرہ جو کہ باورچی خانے میں ہے

کیا ہوتا ہے جب باورچی خانہ اور لیونگ روم اکٹھا ہو؟ شاندار لکڑی سے بنا ہوا ایک پورا کمرہ جس میں باورچی خانہ، لیونگ روم اور ڈائینگ روم ایک ساتھ ہیں۔ آرام دہ ماحول

تريد مساعدة في إتمام مشروع بيتك؟
تواصل معنا الآن

يبرز من مجلتنا